ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

اقلیتوں کیلئے رہائشی اسکولوں کے کامیاب تجربہ کے بعد اب جونیئر کالجز

تلنگانہ مائنارٹیز ریزیڈینشل ایجوکیشنل سوسائٹی کے سکرٹری شفیع اللّٰہ نے بتایا کہ سوسائٹی نے اقلیتی اسکولس میں انٹرمیڈیٹ کے کلاسیز کے اضافہ کیلئے اپنے اسکولس کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

  • Share this:
اقلیتوں کیلئے رہائشی اسکولوں کے کامیاب تجربہ کے بعد اب جونیئر کالجز
اقلیتوں کیلئے رہائشی اسکولوں کے کامیاب تجربہ کے بعد اب جونیئر کالجز

حکومت آندھرا پردیش نے پسماندہ طبقات کیلئے ریسڈنشیل تعلیمی ادارے قایم کیے تھے ریاست کی تقسیم اور نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد حکومت نے اقلیتی طلبہ کو بھی معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تلنگانہ مائنارٹیز ریزڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ سوسائٹی   (TMREIS) کا قیام عمل میں لایا ۔ حکومت نے اپنے مشیر برائے اقلیتی بہبود اے کے خان کو سوسائٹی کا صدرمقرر کیا جو ایک معروف ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر ہیں اور  سال 2016 سے  سوسائٹی کے تحت 71 انگلش میڈیم اقامتی اسکولس کا آغاز کیا گیا ۔


حکومت تلنگانہ کا منصوبہ کچھ اس طرح تھا کہ ریاست میں پہلے سے کامیابی کے ساتھ او بی سی اور ایس سی ، ایس ٹی طبقات کیلئے چلایے جانے والے  ریزیڈینشل اسکولس کی طرز پر اقلیتی اقامتی  اسکولس کا قیام ہو ، چنانچہ اقلیتوں کیلئے قایم اسکولس میں بھی پانچویں جماعت سے بارہویں جماعت تک تعلیم کا انتظام کرتے ہوئے داخلوں کا اعلان کیا گیا ۔ پہلے ہی سال اس اسکیم میں اقلیتوں کی دلچسپی کو دیکھتے  ہوئے دوسرے ہی سال 2017 میں ان اسکولس کی تعداد میں مزید اضافہ کرتے ہوئے  ان کی تعداد 204 کردی گئی ۔ ان اسکولس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی  نصف تعداد  لڑکیوں کے لئے مختص ہے اور ان  اسکولس میں  ایک لاکھ سے زاید  طلبہ کے لئے رہائش اور تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے ۔


تلنگانہ مائنارٹیز ریزیڈینشل ایجوکیشنل سوسائٹی کے سکرٹری شفیع اللّٰہ نے بتایا کہ سوسائٹی نے اقلیتی اسکولس میں انٹرمیڈیٹ کے کلاسیز کے اضافہ کیلئے  اپنے  اسکولس کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے  ۔ اس طرح اس تعلیمی  سال سے سوسائٹی جملہ  79 رہائشی جونیئر کالجس شروع کر رہی ہے ۔ شفیع اللّٰہ  نے سوسائٹی کے تحت قایم کردہ جونیئر کالجس کے انتظامات سے متعلق بات کرتے ہوئے  کہا کہ تلنگانہ مائنارٹیز ریزیڈینشل ایجوکیشنل سوسائٹی اپنے  اسکولس کی طرح نئے قایم شدہ جونئیر کالجز میں بھی کارپوریٹ تعلیمی اداروں کے طرز پر میعاری تعلیم اور رہائش کے انتظامات کیے ہیں ۔ جونئیر کالجز کے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ مختلف انٹرنس امتحانات  آئی آئی  ٹی IIT - JEE   نیٹ NEET  کی بھی تربیت دی جائے گی ۔ طلبہ کے لیے اس میں شامل تمام سہولتیں مفت ہیں اور اس کا مکمل خرچ ریاستی حکومت برداشت کرتی ہے ۔


کل ملا کر تلنگانہ میں اس سال سے 79 اقلیتی اقامتی جونئیر کالجز قائم کیے جا رہے ہیں ، جس میں سے 45 کالجز لڑکوں اور 34 لڑکیوں کے لئے مختص ہوں گے اور ان میں  6320 طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا ۔ ان کالجز میں MPC ، BiPC کے ساتھ ہی ساتھ چند کالجز میں CEC اور MEC  اسٹریم میں کورسیز کے  لیے داخلوں کا عمل  تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور   ان میں آن لائن کلاسیز کے ذریعہ تعلیم کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے  ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 08, 2020 06:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading