وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے وتہ ماگام کی عظمیٰ زہرا دخترفداحسین وانی نے بغیر کسی کوچنگ اورٹیوشن کے نیٹ NEET کا ا متحان پاس کیا ہے۔ اعظمیٰ کے والد پیشے سے مزدور ہیں اور عظمیٰ نے گھر پر ہی یوٹیوب کے ذریعے اسباق سے استفادہ کرکے نیٹ کی تیاری کی۔ گزشتہ دنوں جب نیٹ کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو اس میں عظمیٰ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ اب ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔ بڈگام کے وتہ ماگام علاقے کی رہائشی اعظمی زہرہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ماگام کی طالبہ ہے۔ اعظمیٰ نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پرائیویٹ کوچنگ سینٹر میں شامل ہونے کی استطاعت نہ رکھنے کے بعد اس نے انٹرنیٹ پر تلاش شروع کی اور یوٹیوب پرموجوف لیکچرز سننا شروع کئے جن سے اس نے بہت کچھ سیکھا۔ اعظمی زہرا نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مزید بتایاکہ "یوٹوب پر فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کے NEET اسباق دستیاب ہیں۔ میں نے یوٹیوب پر فزکس اور کیمسٹری کے بارے میں بہت کچھ سیکھا،‘‘ اعظمی نے نیٹ کے اس امتحان میں 507 نمبرات حاصل کیے ہیں۔
عظمیٰ کا کہنا ہے کہ وہ آنکولوجی یا نیورولوجی کی ڈاکٹر بننے کی خواہشمند ہیں۔ان کی کامیابی پر تمام علاقہ کافی خوش ہے علاقے کے لوگ خوشی خوشی اعظمی کے گھر مبارک باد دینے کی غرض سے پہنچتے ہیں۔ اعظمی زہرا کے والد نے نیوز18ا ردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا" وہ مالی مجبوریوں کی وجہ سے اپنی بیٹی کو کسی پرائیویٹ کوچنگ سنٹر میں بھیجنے سے قاصر تھے لیکن میں نے اس کے لیے ایک موبائل فون خریدا۔ اس کی بیٹی نے اس کا فائدہ اٹھایا اور ہمیں فخر کا احساس دلایا‘‘۔ سارا کریڈٹ میرے والد محترم کو جاتا ہے اور ساتھ میں ان کے اساتذہ کو۔والد نے ان کے پیچھے بہت محنت کی۔اس کامیابی کے دوران کافی محنت کرنی پڑی۔ کووڈ کی وجہ سے بہت نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔

بڈگام کے وتہ ماگام علاقے کی رہائشی اعظمی زہرہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ماگام کی طالبہ ہے۔
عظمی زہرا نے بتایاکہ بہت کم وقت میں انہوں نے سلیبس مکمل کیا۔وہ دن رات پڑھتی تھی۔ فزکیس والا کے نام آلوک سر جو یوٹیوب چینل چلاتے ہیں ان سے کافی متاثر رہی۔ان کے زریعے سے ہی سارا کچھ سیکھا۔ ایک سوال کے جواب میں اعظمی زہرا نے نیوز18اردو کو بتایا کہ اس جدید دور میں کینسر کی بیماری بہت زیادہ پھیل رہی ہے۔ اسی کو مدنظر دیکھتے ہوئے وہ آنکولوجی کا میدان میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا چاہتی ہیں۔ اعظمی زہرا نے دیگر لڑکیوں کو پیغام دیا کہ وہ بھی محنت کریں اور کسی بھی میدان میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔

اعظمی زہرا نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مزید بتایاکہ "یوٹوب پر فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کے NEET اسباق دستیاب ہیں۔ میں نے یوٹیوب پر فزکس اور کیمسٹری کے بارے میں بہت کچھ سیکھا
اعظمی کے چچا نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کافی خوشی ہوئی جب انہوں نے ان کا امتحانی نتیجہ دیکھا تو وہ انتہائی خوش ہوئےہیں۔ اعظمی کے والد نے بھی کہاکہ کہ وہ بہت خوش ہوئے ان کے پاس وہ الفاظ ہی نہیں ہے کہ اپنی خوشی بیاں کرسکے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے لڑکیوں کو آگے بڑھانے میں حوصلہ افزائی کی جانی چاہے اور سرکار کو بھی چاہے کہ وہ ان کی مدد کریں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔