உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طالبان کے قبضے کے بعد کھول دئے گئے لڑکیوں کے اسکول، افغانستان میں برقع پہنی بچیوں کا اسکول جاتے سامنے آیا ویڈیو

     ویڈیو میں برقع پہنی بچیوں کو بڑی تعداد میں اسکول جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں سہیل شاہین نے لکھا کہ نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے ہیں۔

    ویڈیو میں برقع پہنی بچیوں کو بڑی تعداد میں اسکول جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں سہیل شاہین نے لکھا کہ نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے ہیں۔

    ویڈیو میں برقع پہنی بچیوں کو بڑی تعداد میں اسکول جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں سہیل شاہین نے لکھا کہ نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے ہیں۔

    • Share this:
      افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئرکیاہے۔ ویڈیو میں برقع پہنی بچیوں کو بڑی تعداد میں اسکول جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں سہیل شاہین نے لکھا کہ نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے ہیں۔


      اسی درمیان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک اور ویڈیو شیئرکیا ہے جس میں ایک سڑک ک اتعمیراتی کام کیا جارہا ہے۔ سہیل شاہین نے ٹویٹ میں لکھا ہیکہ اب افغانستان کی تعمیر کا وقت آگیا ہے۔


      وہیں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں اماموں پر زور دیا ہے کہ وہ افغانیوں کو طالبان کے اقتدار میں ان کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائیں۔ دارالحکومت کابل میں علماء کے ایک اجتماع میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وہ اپنے حلقوں کو پرسکون رکھنے کے ذمہ دار ہیں۔انھوں نے امریکہ اور دیگر نیٹو ممالک پر الزام لگایا کہ وہ افغان شہریوں کو پناہ کی پیشکش کرتے ہوئے اپنی حکمرانی کو کمزور کر رہے ہیں۔مجاہد نے کہا کہ سرکاری ملازمین جلد ہی کام پر واپس آ سکیں گے اور افغان پہلے ہی اعلان کردہ عام معافی کے تحت محفوظ رہیں گے۔واضح رہے طالبان نے ان لوگوں کے لیے عام معافی کا وعدہ کیا ہے جنہوں نے اتحادی فوجیوں اور افغان حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا  لیکن بہت سے افغانی اب بھی انتقامی حملوں سے خوفزدہ ہیں۔

      طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ نئی حکومت کی خارجہ پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں  اور دوست ممالک پر زور دیا کہ وہ طالبان سے رابطہ کرنے میں پہل کریں۔ چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھے جانے پر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان چین کے ساتھ اقتصادی اور دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: