ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

بنگال مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان، غیر مسلم طلبا نے بھی ٹاپ 10میں بنائی جگہ 

امسال مغربی بنگال مدرسہ بورڈ کے ہاٸی مدرسہ امتحان میں 800 نمبر میں مرشدآباد کی نفیسہ خاتون نے 771 نمبر حاصل کرکے ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے

  • Share this:
بنگال مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان، غیر مسلم طلبا نے بھی ٹاپ 10میں بنائی جگہ 
بنگال مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان، غیر مسلم طلبا نے بھی ٹاپ 10میں بنائی جگہ 

کولکاتہ۔ تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہوتا ہے۔ شخصیت کو بنانے و سنوارنے میں تعلیم کا اہم رول ہوتا ہے لیکن آج تعلیم کو بھی مذہب ذات و فرقے میں بانٹنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ خاص کر ملک میں مدراس کا تعلیمی نظام ہمیشہ سے ہی تنقید کا شکار رہا ہے۔ تاہم بنگال مدرسہ بورڈ نے ان تمام تنقیدوں کو پیچھے چھوڑتے ہوٸے اپنے مدارس کے نظام تعلیم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


یہی وجہ ہے کہ امسال مغربی بنگال مدرسہ بورڈ کے ہاٸی مدرسہ امتحان میں 800 نمبر میں مرشدآباد کی نفیسہ خاتون نے 771 نمبر حاصل کرکے ریاست میں  پہلا مقام حاصل کیا ہے جبکہ مالدہ کی ادرش یاسمین نے دوسرا اور مرشداباد کے ہی ابوبکر نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ وہیں ریاست کے بیربھوم ضلع کے جگناتھ داس نے 760 نمبروں کے ساتھ ریاست میں چھٹی پوزیشن حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔


مدرسہ بورڈ کے صدر ابو طاہر قمر الدین کے مطابق، مدارس میں جہاں 60 فیصد غیر مسلم اساتذہ تعلیم دیتے ہیں وہیں 13 فیصد غیر مسلم طلبإ یہاں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے مدرسہ تعلیم کے تئیں غیر مسلم طلبہ میں بڑھتی دلچسبی کو اہم بتاتے ہوٸے کہا کہ مدارس میں ریاست کے ہاٸر سکنڈری بورڈ کے تحت ہی نصاب پڑھاٸے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی  ایک سبجیکٹ عربی کی بھی تعلیم دی جاتی یے جو تمام طلبا کے لئے لازمی ہے۔ انہوں نے مدارس میں ساٸنس شعبے کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوٸے کہا کہ ہم نے حکومت سے کئی اسکیمیں شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ مدرسہ بورڈ کے ہاٸی مدرسہ ۔عالم و فاضل  کے امتحان میں 64450 طلبا نے حصہ لیا تھا جن میں ہاٸی مدرسہ کا ریزلٹ 86.81 ، عالم کاریزلٹ 88.56 جبکہ فاضل امتحان کا ریزلٹ 89.56 فیصد رہا۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 17, 2020 03:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading