اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بی ایس این ایل بھرتی 2022: آسامیاں،انتخاب کا عمل اوراپلائی کرنے کا طریقہ چیک کریں۔

     امیدوار سات دسمبر 2022 یا اس سے پہلے اس پوسٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

    امیدوار سات دسمبر 2022 یا اس سے پہلے اس پوسٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

    بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نے نئی آسامیوں کے ساتھ خواہشمند امیدواروں کے لیے نوکری کے مواقع کا اعلان کیا ہے۔ اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار آخری تاریخ سے پہلے بورڈ آف اپرنٹس شپ ٹریننگ کے سرکاری پورٹل (www.mhrdnats.gov.in) کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Maharashtra | Telangana | Mumbai | Kolkata | Hyderabad
    • Share this:
      بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نے نئی آسامیوں کے ساتھ خواہشمند امیدواروں کے لیے نوکری کے مواقع کا اعلان کیا ہے۔ بی ایس این ایل امراوتی بی اے مہاراشٹر سرکل ایک سال کی مدت کے لیے اپرنٹس ایکٹ 1961 کے تحت تربیت کے لیے اپرنٹس کی بھرتی کرے گا۔

      دلچسپی رکھنے والے امیدوار سات دسمبر 2022 یا اس سے پہلے اس پوسٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ بی ایس این ایل بھرتی 2022 کے لیے کل تین آسامیاں شامل ہے۔

      تعلیمی قابلیت

      امیدواروں کے پاس بیچلر آف سائنس، بیچلر آف آرٹس، بیچلر آف کامرس یا انجینئرنگ ٹیکنالوجی فیلڈ میں ڈپلومہ کورس جیسے کہ الیکٹرانکس یا ای اینڈ ٹی سی یا کمپیوٹر یا آئی ٹی یا الیکٹریکل میں آل انڈیا کونسل فور ٹیکنیکل ایجوکیشن یا گورنمنٹ آف انڈیا سے یکم اپریل 2022  یا اس کے بعد کسی تسلیم شدہ ڈپلومہ کورس کی ڈگری ہونی چاہیے۔

      یہ بھی پڈھیں:کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا بھرتی 2022ماہانہ تنخواہ 216000پوسٹ،اہلیت اوراپلائی کرنےکاطریقہ چیک کریں.
       انتخاب کا عمل

      انتخاب کا معیار حتمی فیصد یا امیدوار کے ڈپلومہ کورس اور ذاتی انٹرویو میں حاصل کردہ نمبروں کی میرٹ پر مبنی ہوگا۔

      شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

      ماہانہ معاوضہ

      ڈپلومہ کورس والے منتخب امیدواروں کو   8,000 روپے ملے گا جب کہ  گریجویشن کے حامل امیدوارکو  9,000 روپے ماہانہ معاوضہ ملے گا۔

      اپلائی کرنے کا طریقہ

      اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار آخری تاریخ سے پہلے بورڈ آف اپرنٹس شپ ٹریننگ کے سرکاری پورٹل (www.mhrdnats.gov.in) کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ طلباء، جنہوں نے پورٹل پر اندراج نہیں کیا ہے، انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رجسٹر کریں اور متعلقہ علاقائی بورڈز سے کامیابی کے ساتھ تصدیق کر لیں۔

      یہ بھی پڈھیں:سٹیزن کریڈٹ بینک بھرتی 2022 انتخاب کا عمل،پوسٹ،اور اہم تاریخیں چیک کریں۔


      اندراج کے عمل کو آگے بڑھانے سے پہلے طلباء کے پاس درج ذیل دستاویزات اور معلومات دستیاب ہونے چاہیے ۔

      آدھار کارڈ کا پی ڈی ایف فارمیٹ جس کا سائز1MB سے کم ہونا چاہیے۔

      کوالیفائنگ ڈگری یا ڈپلومہ سرٹیفکیٹ جو تقسیم اور نمبروں کے فیصد کے ساتھ پاس کی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے

      پاسپورٹ سائز کی تصویرکا JPEG فارمیٹ جس کا سائز 200KB سے کم ہونا چاہیے۔

      بینک پاس بک اور بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کا پہلا صفحہ

      ذاتی ای میل آی ڈی

      موبائل نمبر جس پر او ٹی پی بھیجنے یا تصدیق کرنے کی ضرورت ہوگی۔

      مزید تفصیلات کے لیے  یہاں سرکاری نوٹیفکیشن کے لنک پر کلک کرے۔
      Published by:Mudasir Mir
      First published: