ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

بھوپال: متولی کمیٹی اوقاف عامہ نے مالی مشکلات سے دوچار طلبا کے لئے کیا بڑا اعلان، کہا۔ نہیں رکنے دیں گے تعلیم کا سلسلہ

کورونا قہر میں مالی مشکلات کے سبب جہاں بہت سے طلبا نے اپنے تعلیمی سفر کو منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وہیں متولی کمیٹی اوقاف عامہ ایسے طلبا کے لئے امید کی کرن بن کر سامنے آئی ہے۔ متولی کمیٹی نے ضرورتمند طلبا کو صرف کتابیں مفت فراہم کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے بلکہ آپ پڑھیئے تمام اخراجات ہم اٹھائیں گے کا بھی اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
بھوپال: متولی کمیٹی اوقاف عامہ نے مالی مشکلات سے دوچار طلبا کے لئے کیا بڑا اعلان، کہا۔ نہیں رکنے دیں گے تعلیم کا سلسلہ
متولی کمیٹی نے ضرورتمند طلبا کو صرف کتابیں مفت فراہم کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے بلکہ آپ پڑھیئے تمام اخراجات ہم اٹھائیں گے کا بھی اعلان کیا ہے۔

کورونا قہر میں مالی مشکلات کے سبب جہاں بہت سے طلبا نے اپنے تعلیمی سفر کو منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وہیں متولی کمیٹی اوقاف عامہ ایسے طلبا کے لئے امید کی کرن بن کر سامنے آئی ہے۔ متولی کمیٹی نے ضرورتمند طلبا کو صرف کتابیں مفت فراہم کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے بلکہ آپ پڑھیئے تمام اخراجات ہم اٹھائیں گے کا بھی اعلان کیا ہے۔  مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں وقف املاک کی نگرانی کرنے کے لئے یوں تو وقف بورڈ،کمیٹی اوقاف عامہ اور شاہی اوقاف کے ادارے موجود ہیں مگر اپنی کارکردگی کے سبب جو ادارہ خود کفیل ہے اور فلاحی کام انجام دیتا ہے۔ ان میں متولی کمیٹی اوقاف عامہ سرفہرست ہے۔کمیٹی اوقاف عامہ بھی کورونا قہرمیں متاثر ہوئی ۔ اس کی آمدنی میں بھی بڑی گراوٹ درج کی گئی مگر جب اس نے دیکھا کہ مالی مشکلات کے سبب ہونہار غریب طلبا کا تعلیم سلسلہ منقطع ہو رہا ہے تو کمیٹی نے بغیر کسی تاخیر کے طلبا کو تعلیم سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ہر طرح کی مدد کرنے کا اعلان کیا۔ کمیٹی کے ذریعہ طلبا کو پہلے جہاں نویں جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک مفت کتابیں فراہم کی جاتی تھیں وہیں اب اس نے اس کے دائرے کو اور وسیع کرتےہوئے تعلیم حاصل کرنے والے سبھی طلبا کو شامل کرلیا ہے۔کمیٹی صدر کہتے ہیں کہ اوقاف عامہ کا مقصد فلاحی کام انجام دینا ہے۔ اور ایسے میں یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی بچہ صرف اس لئے تعلیم کو چھوڑ دے کہ اس کے پاس وسائل نہیں ہے ۔بچے ہمیں درخواست دیں ان کی تعلیم اور کتاب کا انتظام ہم کریں گے ۔ کیا کہتے ہیں کمیٹی اوقاف عامہ کے صدر عبد المغنی خان آپ بھی سنیئے ۔


وی او۔متولی کمیٹی اوقاف عامہ کے ذریعہ بزرگ  او ربیوہ خواتین کو پینشن جاری کرنے کے ساتھ  غریب لڑکیوں کی شادی کے لئے بھی ممد کی جاتی ہے ۔کورونا کے قہر میں جہاں شہر کی بزرگ اور بیوہ خواتین اپنے پینشن کو لیکر حکومت کے اداروں کے چکر لگا رہی ہیں اور انہیں کئی مہینے سے حکومت کے ذریعہ کورونا قہر میں پینشن جاری نہیں کی گئی ہے وہیں متولی کمیٹی اوقاف عامہ کے ذریعہ پابندی کے ساتھ پینشن کی ادائیگی اور دوسرے فلاحی کام کو جاری رکھا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں کمیٹی کے سکریٹری حسیب اللہ خان کچھ اس طرح سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں ۔

RESULT DATA:

کمیٹی اوقاف کے ذمہ دار کہتے ہیں کہ طلبا کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے ہم ادارے میں آنے والے طلبا کے لئے تمام طرح کی سہولیات تو مہیا کر ہی رہے ہیں اور مگر کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کی مفلسی میں بھی غیرت اتنی ہوتی ہے کہ وہ کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے ہیں ۔ ایسے طلبا کے لئے خاموشی سے سروے بھی کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی بچہ تعلیم کی روشنی سے محروم نہ ہوسکے ۔


 
Published by: sana Naeem
First published: Oct 24, 2020 08:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading