اپنا ضلع منتخب کریں۔

    لاک ڈاؤن کے دوران کام نہ ملنے سے پریشان:یہ کمپنی دے سکتی 10ہزار ملازمتیں

    ڈیلیوری کے لئے 10،000 افراد کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ

    ڈیلیوری کے لئے 10،000 افراد کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ

    ڈیلیوری کے لئے 10،000 افراد کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ

    • Share this:
      نئی دہلی: بگ باسکٹ ، ایک آن لائن کمپنی جو ملک میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران گروسری فروخت کررہی ہے ۔یہ کمپنی ملک بھر میں زیر التواء آرڈرز کی ڈیلیوری کے لئے دس ہزار افراد کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کمپنی کے نائب صدر (ایچ آر) تنجو تیواری نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ 'ہم گودام اور ڈیلیوری کے لئے 10،000 افراد کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ ان افراد ہندوستان 26 شہروں واقع ہماری شاخوں میں مامور کیاجائیگا۔

      انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران سامان کی ڈیلیوری نہیں کی جارہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے اختتام پر ڈیلیوری کی مانگ کرنے والے صارفین کی تعداد زیادہ ہوگی ۔ یادر ہے کہ 25 مارچ سے ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد ، ای کامرس کمپنیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اگرچہ حکومت نے ضروری سامان کی ڈیلیوری کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ لیکن کمپنیاں مستقل طور پر پریشانیوں کی شکایت کرتی رہتی ہیں ، کمپنی نے بھی جمعرات کے روز ڈیلیوری کو عمل میں تیزی لانے کے لیے اوبر کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: