ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

پرائیویٹ اسکولوں کا اعلان، نہیں مانیں گے حکومت کا حکم، ہر حال میں 12 اپریل سے کھلیں گے اسکول

کورونا وائرس وبا کے سبب لاک ڈاپن لگنے کی وجہ سے اقتصادی تنگی جھیل رہے چھپرا کے پرائیویٹ اسکول انتظامیہ نے 12 سے ہر حال میں اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
پرائیویٹ اسکولوں کا اعلان، نہیں مانیں گے حکومت کا حکم، ہر حال میں 12 اپریل سے کھلیں گے اسکول
کورونا وائرس وبا کے سبب لاک ڈاپن لگنے کی وجہ سے اقتصادی تنگی جھیل رہے چھپرا کے پرائیویٹ اسکول انتظامیہ نے 12 سے ہر حال میں اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

چھپرا: بہار کے چھپرا (Chapra) میں کورونا وائرس وبا کے دوران لگے لاک ڈاؤن (Lockdown) سے پریشان تقریبا 200 اسکولوں کے منیجر (Manager of schools) اب حکومت سے دو۔دو ہاتھ کرنے کے موڈ میں آگئے ہیں۔ سخت اقصادی تنگی سے جوجھ رہے اسکولوں نے اب نتیش حکومت (Nitish Government) کی ہدایات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 12 اپریل سے کسی بھی حال میں اسکول کھولے جائیں گے۔ حالانکہ اس دوران انہوں نے اسکول میں کورونا وائرس گائیڈ لائنس کی پیروی کرنے بات ضرور کہی ہے۔


دراصل پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرین ویلفیئر ایسوی سی ایشن کی میٹنگ چھپرا میں طلب کی گئی جس میں ضلع کے 200 سو اسکول ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے ہدایات کے مطابق ضلع کے تمام اسکول 11 اپریل 2021 ء تک بند رہیں گے۔ اس کے بعد ، اگر حکومت 12 اپریل 2021 سے اسکول کو کھولنے کی اجازت نہیں دیتی ہے تو اس صورتحال میں بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کے تمام اسکولوں کو حکومت کی طرف سے دی جانے کورونا گائیڈ لائنس اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع کے سبھی اسکولوں کو کھول دیا جائے گا۔


ان حالات کا شکار ہوئے پرائیویٹ ٹیچر

ایسوسی ایشن کی صدر سیما سنگھ نے بتایا کہ کورونا بحران میں اسکول بھیانک معاشی تنگی سے جھوجھ رہے ہیں جبکہ حکوت کے ذریعے ان اسکولوں کو کوئی مدد نہیں کی گئی۔ اسکولوں کے پاس اپنے ٹیچرس کو تنخواہ دینے کیلئے پیسے بھی موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے نجی اساتذہ فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں۔ حکومت نے اسکول کو ترغیبی رقم بھی نہیں دی جس کی وجہ سے زیادہ تر اسکول کورونا دور میں بند کردیئے گئے تھے۔ قرض کی مار سے جوجھ رہے اسکولوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار حکومت کے فیصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے اسکول کھولے جائیں گے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 06, 2021 12:39 PM IST