உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CBSE 12th Term 1 Result: سی بی ایس ای 12ویں ٹرم 1 کا ریزلٹ جاری! اسکول سے حاصل کریں جانکاری

    CBSE 12th Term 1 Result: سی بی ایس ای 12ویں ٹرم 1 کا ریزلٹ جاری! اسکول سے حاصل کریں جانکاری

    CBSE 12th Term 1 Result: سی بی ایس ای 12ویں ٹرم 1 کا ریزلٹ جاری! اسکول سے حاصل کریں جانکاری

    CBSE 12th Term 1 Results: سی بی ایس ای نے بارہویں کلاس کا ٹرم ون ریزلٹ 2022 جاری کردیا ہے ۔ بورڈ نے ٹرم ون کے نمبرات کی جانکاری اسکولوں کو دیدی ہے اور سی بی ایس ای کا کہنا ہے کہ یہ پرفارمنس ہے ، ریزلٹ نہیں ۔ بچوں کو پرفارمنس کی جانکاری اسکول سے ملے گی ۔

    • Share this:
      CBSE 12th Term 1 Results: سی بی ایس ای نے بارہویں کلاس کا ٹرم ون ریزلٹ 2022 جاری کردیا ہے ۔ بورڈ نے ٹرم ون کے نمبرات کی جانکاری اسکولوں کو دیدی ہے اور سی بی ایس ای کا کہنا ہے کہ یہ پرفارمنس ہے ، ریزلٹ نہیں ۔ بچوں کو پرفارمنس کی جانکاری اسکول سے ملے گی ۔ بورڈ کی جانب سے تھیوری پیپر میں صرف نمبرات کی اطلاع دی گئی ہے کیونکہ انٹرنل اسسمنٹ اور پریکٹیکل اسکور پہلے سے ہی اسکولوں کے پاس دستیاب تھے ۔ بارہویں کلاس کے سی بی ایس ای ٹرم ون کے نتائج میں پاس ، فیل کی صورت نہیں ہوگی ، لیکن طلبہ کو صرف ٹرم ون ایم سی کیو پر مبنی پیپر میں ان کا اسکور ملے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  یو پی ایس سی نے جاری کیا سول سروسز مین ایگزامنیشن 2021 کا ریزلٹ


      یہ پہلے مرحلہ کا امتحان ہے ، اس لئے کوئی مارکشیٹ یا پاس ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا ہے اور وہ دوسرے ٹرم کے امتحان کے بعد ہی جاری کئے جائیں گے ۔ حتمی اسسمنٹ دوسرے مرحلہ کے امتحانات میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : لداخ پولیس میں مختلف ٹریڈس میں 80 فالوور ایگزیکٹو پوسٹوں کیلئے بھرتی، امیدوار 31 مارچ تک دیں درخواست


      اس سے پہلے بورڈ نے دسویں کا ریزلٹ بھی اسی طرح جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن طلبہ کو ریپیٹ / کمپارٹمنٹ / پاس کٹیگری میں رکھا گیا ہے ، ان کے نتائج دوسرے مرحلہ کے امتحان کے بعد ہی اعلان کئے جائیں گے ۔ کمپارٹمنٹ امتحان دوسرے مرحلہ کے امتحان کے نصاب کی بنیاد پر لیا جائے گا ۔

      سی بی ایس ای 10 ویں ٹرم ون نتائج 2022 سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ 11 مارچ 2022 کو اعلان کئے گئے تھے ۔ حالانکہ سی بی ایس ای نے سی بی ایس ای کی جانب سے بارہویں جماعت کے ٹرم ون نتائج 2022 کیلئے آفیشیل تاریخ اور وقت کا اعلان نہیں کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: