اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پی ایچ ڈی کے طلبہ فرضی اشتہارات سے رہیں ہوشیار، یو جی سی نے جاری کیا اہم نوٹس

    پی ایچ ڈی کے طلبہ فرضی اشتہارات سے رہیں ہوشیار، یو جی سی نے جاری کیا اہم نوٹس

    پی ایچ ڈی کے طلبہ فرضی اشتہارات سے رہیں ہوشیار، یو جی سی نے جاری کیا اہم نوٹس

    UGC notice for PhD students: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے پی ایچ ڈی کے طلبہ کیلئے ایک اہم نوٹس جاری کیا ہے ۔ یہ نوٹس پی ایچ ڈی طلبہ کو خبردار کنے کیلئے کیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے پی ایچ ڈی کے طلبہ کیلئے ایک اہم نوٹس جاری کیا ہے ۔ یہ نوٹس پی ایچ ڈی طلبہ کو خبردار کنے کیلئے کیا ہے ۔ دراصل ایڈو ٹیک کمپنیوں کے ذریعہ پیش کئے گئے آن لائن پی ایچ ڈی پروگرام کے اشتہارات کے ذریعہ طلبہ کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔

      کمیشن نے اس سلسلہ میں ایک نوٹس جاری کرکے واضح طور پر کہا ہے کہ طلبہ کسی بھی غیر ملکی تعلیمی ادارہ کے تعاون سے ایڈوٹیک کمپنیوں کے ذریعہ آن لائن پروگرام کے اشہتارات سے گمراہ نہیں ہوں ۔ یہ آن لائن پروگرام یو جی سی کے ذریعہ منظور شدہ نہیں ہیں ۔


      یہ جانکاری یوجی سی نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے ۔ یو جی سی نے ٹویٹ میں لکھا : یو جی سی طلبہ اور عوام کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ غیر ملکی تعلیمی اداروں کے تعاون سے ایڈوٹیک کمپنیوں کے ذریعہ پیش کئے گئے آن لائن پی ایچ ڈی پروگرام کے اشہتارات سے گمراہ نہ ہوں ۔

      یہ بھی پڑھئے: پوسٹ آفس میں بھرتیوں کا آغاز، جانیے کونسی آسامیاں ہیں دستیاب اور کیا ہے اہلیت؟


      یہ بھی پڑھئے: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 12 ریسرچ اسکالرزپرائم منسٹرریسرچ فیلوشپ کیلئے منتخب، جانیےتفصیلات



      کمیشن کے پاس پہلے سے ہی طلبہ کو پی ایچ ڈی ڈگری دینے کا اپنا پروسیس ہے ۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری یو جی سی قانون 2016 کے مطابق دی جاتی ہے ۔ نوٹس کے مطابق پی ایچ ڈی ڈگری دینے کیلئے یو جی سی کے قوانین پر سبھی ہندوستانی اعلی تعلیمی اداروں کیلئے عمل کرنا ضروری ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: