سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) میں بمپر عہدوں پر بھرتی کے عمل میں بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ امیدواروں کی درخواست کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔ ان آسامیوں کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند امیدوار سرکاری ویب سائٹ crpf.gov.in پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ جہاں پہلے درخواست دینے کی آخری تاریخ 25 اپریل 2023 تھی اب اس میں 02 مئی 2023 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
سی آر پی ایف کے اس بھرتی مہم کے ذریعے سے پہلے 9212 عہدوں پر بھرتیاں ہونی تھی۔ ان میں سے 9105 عہدے مرد امیدواروں کے لیے ہیں، جب کہ 107 عہدے خواتین امیدواروں کے لیے تھے۔ لیکن اب اس میں 148 عہدوں کو مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ ان عہدوں میں بوگلر، کُک، صفائی ملازم، ڈرائیور، نائی، دھوبی اور بڑھئی سمیت دیگر شامل ہیں۔ سی آر پی ایف بھرتیاں- تعلیمی قابلیت
(سی آر پی ایف) سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی اس بھرتی کے لیے درخواست دینے کے لیے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں بات کی جائے تو انھیں مرکزی یا ریاستی حکومت کی طرف سے تسلیم شدہ بورڈ یا یونیورسٹی سے 10ویں جماعت پاس کرنی چاہیے۔ امیدوار کے پاس ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل کا ڈرائیونگ لائسنس بھی ہونا چاہیے اور کانسٹیبل (ڈرائیور) کی بھرتی کے وقت ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے۔
سی آر پی ایف کانسٹیبل ٹریڈسمین اور دیگر آسامیوں کے لیے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ یکم جولائی سے 13 جولائی تک ہونے کا امکان ہے اور ایڈمٹ کارڈ 20 اور 25 جون کے درمیان جاری کیا جائے گا۔
سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی اس بھرتی کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کی عمر کی حد ڈرائیور کے عہدے کے لیے 18 سے 27 سال کے درمیان رکھی گئی ہے، جب کہ دیگر اسامیوں کے لیے یہ 18 سے 23 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
سی آر پی ایف کی ان پوسٹوں کے لیے درخواست دینے کے لیے مرد امیدواروں کو 100 روپے کی درخواست فیس ادا کرنی ہوگی، جب کہ خواتین امیدواروں اور ایس سی، ایس ٹی امیدواروں کو فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔