ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

Bihar Board 10th Result 2021: آج ختم ہوگا 10 ویں جماعت کا امتحان دینے والے 16 لاکھ طلبہ کا انتظار

BSEB Bihar Board 10th Result 2021: پانچ اپریل کو نتائج جاری ہونے کے ساتھ ہی 16 لاکھ سے زیادہ طلبہ کا انتظار ختم ہوجائے گا ۔ اس مرتبہ دسویں کے بورڈ امتحانات میں 16 لاکھ 84 ہزار 266 طلبہ شامل ہوئے تھے

  • Share this:
Bihar Board 10th Result 2021: آج ختم ہوگا 10 ویں جماعت کا امتحان دینے والے 16 لاکھ طلبہ کا انتظار
Bihar Board 10th Result 2021: آج ختم ہوگا 10 ویں جماعت کا امتحان دینے والے 16 لاکھ طلبہ کا انتظار

پٹنہ : بی ایس ای بی بہار بورڈ 10 ویں امتحانات 2021 کے نتائج دو پہر ساڑھے تین بجے جاری کردئے جائیں گے ۔ 10 ویں کے امتحانات کے نتائج بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ پر جاری کئے جائیں گے ۔ دسویں بورڈ امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in اور urdu.news18.com پر اپنا ریزلٹ دیکھ سکتے ہیں ۔


بتادیں کہ پانچ اپریل کو نتائج جاری ہونے کے ساتھ ہی 16 لاکھ سے زیادہ طلبہ کا انتظار ختم ہوجائے گا ۔ اس مرتبہ دسویں کے بورڈ امتحانات میں 16 لاکھ 84 ہزار 266 طلبہ شامل ہوئے تھے ، جس میں سے 8 لاکھ 46 ہزار 663 طلبہ اور آٹھ لاکھ 37 ہزار 803 طالبات شامل ہیں ۔ امتحانات کا انعقاد 17 فروری 2021 سے 24 فروری 2021 تک کیا گیا تھا ۔


یہاں چیک کریں اپنا ریزلٹ


خیال رہے کہ گزشتہ سال بہار بورڈ میٹرک کے امتحانات کے نتائج 26 مئی کو جاری کئے گئے تھے ۔ بورڈ کے مطابق گزشتہ سال 10 ویں کے امتحان میں 403392 طلبہ فرسٹ ڈویزن ، 524217 طلبہ سکینڈ ڈویزن اور 275402 طلبہ تھرڈ ڈویزن سے پاس ہوئے تھے ۔

گزشتہ پانچ سالوں میں ان تاریخوں کو جاری کئے گئے نتائج

بہار بورڈ 10 امتحانات 2021 کے نتائج پانچ اپریل کو جاری کئے جائیں گے ۔ سال 2020 میں یہ نتائج 26 مئی کو جاری کئے گئے تھے ۔ وہیں سال 2019 میں چھ اپریل کو ، سال 2018 میں 26 جون کو ، سال 2017 میں 22 جون اور سال 2016 میں 29 مئی کو دسویں بورڈ کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 05, 2021 08:27 AM IST