Bihar Board Matric Result 2021 Date: جلد ہی جاری ہوسکتے ہیں بہار بورڈ 10 جماعت کے نتائج ، جانئے ریزلٹ سے وابستہ بڑی باتیں
دسویں بورڈ امتحانات میں شریک ہوئے 16 لاکھ طلبہ کو نتائج کا بے صبری سے انتظار ہے ، جو جلد ہی ختم ہونے والا ہے ۔ بہار بورڈ کے مطابق اس مرتبہ دسویں بورڈ امتحانات میں 16 لاکھ 84 ہزار 466 امیدوار شامل ہوئے تھے ، جس میں سے 8 لاکھ 46 ہزار 663 طالب علم اور 8 لاکھ 37 ہزار 803 طالبات شامل ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 30, 2021 11:09 AM IST

Bihar Board Matric Result 2021 Date: جلد ہی جاری ہوسکتے ہیں بہار بورڈ 10 جماعت کے نتائج ، جانئے ریزلٹ سے وابستہ بڑی باتیں
نئی دہلی : بی ایس ای بی بہار بورڈ 10 جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ پر پانچ اپریل تک جاری کئے جاسکتے ہیں ۔ دسویں بورڈ امتحانات میں شامل ہوئے طلبہ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in اور نیوز 18 پر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں ۔
دسویں بورڈ امتحانات میں شریک ہوئے 16 لاکھ طلبہ کو نتائج کا بے صبری سے انتظار ہے ، جو جلد ہی ختم ہونے والا ہے ۔ بہار بورڈ کے مطابق اس مرتبہ دسویں بورڈ امتحانات میں 16 لاکھ 84 ہزار 466 امیدوار شامل ہوئے تھے ، جس میں سے 8 لاکھ 46 ہزار 663 طالب علم اور 8 لاکھ 37 ہزار 803 طالبات شامل ہیں ۔ دسویں کے امتحانات 17 فروری 2021 سے 24 فروری 2021 تک منعقد کئے گئے تھے ۔
گزشتہ سال بہار بورڈ میٹرک کے امتحان میں ۔۔۔۔۔ فیصد طلبہ پاس ہوئے تھے ۔ نتائج 26 مئی کو جاری کئے گئے تھے ۔ بورڈ کے مطابق گزشتہ سال 10 ویں کے امتحان میں 403392 طلبہ فرسٹ ڈویزن ، 524217 طلبہ سکینڈ ڈویزن اور 275402 طلبہ تھرڈ ڈویزن سے پاس ہوئے تھے ۔
گزشتہ پانچ سالوں میں ان تاریخوں کو جاری کئے گئے نتائج