ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

بہار میں روزگار کی بہار، آئندہ پانچ سالوں میں بیس لاکھ روزگار فراہم کرانے کا اعلان، بہار کابینہ نے لگائی مہر

بہار اسمبلی انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی حکومت نے اپنی کوشش تیز کردی ہے۔ آئندہ پانچ سالوں میں بیس لاکھ روزگار فراہم کرانے کے تعلق سے بہار کابینہ نے مہر لگا دی ہے۔

  • Share this:
بہار میں روزگار کی بہار، آئندہ پانچ سالوں میں بیس لاکھ روزگار فراہم کرانے کا اعلان، بہار کابینہ نے لگائی مہر
بہار اسمبلی انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی حکومت نے اپنی کوشش تیز کردی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی حکومت نے اپنی کوشش تیز کردی ہے۔ آئندہ پانچ سالوں میں بیس لاکھ روزگار فراہم کرانے کے تعلق سے بہار کابینہ نے مہر لگا دی ہے۔ اب حکومت کی جانب سے حکمت عملی بنائ جارہی ہیکہ کس محکمہ میں اور کن کن اداروں میں نئے پوسٹ کو منظور کر وہاں بحالی کی شروعات کی جائے۔ یہ اور بات ہے کہ بہار کابینہ کا توسیع اب تک نہیں ہوسکا ہے اور ایک ایک وزیر پر کئ۔کئ محکموں کی ذمہ داری ہے لیکن کابینہ کے فیصلہ کے مطابق روزگار کے مسلہ کو حل کرنے کی سمت میں حکومت کام کرےگی اور یہ بات بہار کے بےروزگار لوگوں کو خوشیوں کا احساس کرائےگی۔


دراصل بہار اسمبلی انتخابات میں روزگار کے مدعہ پر کافی بحث ہوئ حالانکہ یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کی بہار کا انتخاب آخر وقت میں روزگار کے مدعہ پر آکر رک گیا تھا اور تمام پارٹیاں صوبہ کے بے روزگاروں کی فکر کرنے لگی تھی انکے لئے روزگار دلانے کا اعلان کرنے لگی تھی۔ اپوزیشن پارٹی کے لیڈر تیجسوی یادو نے دس لاکھ روزگار پہلے کابینہ میں ہی دینے کا اعلان کیا تھا تو اس کے جواب میں بی جے پی نے انیس لاکھ روزگار دینے کا اعلان کیا تھا۔


اس وقت نتیش کمار کہ رہے تھے کی اتنے لوگوں کے روزگار کے لئے پیسہ کہاں سے آئےگا لیکن آج ہوئ کابینہ کی میٹنگ میں خود حکومت بیس لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرانے کا اعلان کی ہے۔ ظاہر ہے حکومت کے اس فیصلہ کی ستائش ہوگی ساتھ ساتھ بےروزگاروں کے مسلہ حل ہونگے۔ اگر حکومت اپنے فیصلہ کو زمین پر لاگو کر پائ تو اس کے کافی مثبت اثرات سماج پر بھی اور سیاست پر بھی خاص طور سے پڑیں گے۔ ادھر حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہیکہ وہ کورونا کا فری ٹیکہ دیں گے اور اس تعلق سے بھی بہار کابینہ نے اپنی مہر لگا دی ہے۔

Published by: sana Naeem
First published: Dec 15, 2020 08:20 PM IST