உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اگنی پتھ اسکیم: 4 سال کی نوکری، 30-40 ہزار روپے تنخواہ، Agniveers کو ملیں گی یہ سہولیات

    Agnipath Recruitment Schem:e: نئی اسکیم اگنی پتھ (Agnipath Scheme) اسکیم کے نام سے جانی جائے گی۔ 4 سال کے لیے فوج کے تینوں ونگز میں نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ ہر سال 17.5 سال سے 21 سال تک کے 46 ہزار نوجوانوں کو 10ویں اور 12ویں پاس کے لیے بھرتی کیا جائے گا، جنہیں اگنیور کے نام سے جانا جائے گا۔

    • Share this:
      AgnipathRecruitmentScheme# ہندستانی وزارت دفاع تینوں سروسز میں نوجوانوں کی بھرتی کے لیے نئی اسکیم لے کر آئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت جوان اب اگنی ویر کے نام سے جانے جائیں گے۔ اس کے لیے مرکزی حکومت نے تینوں فورسز میں بھرتی کے لیے ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ نئی اسکیم اگنی پتھ (Agnipath Scheme) اسکیم کے نام سے جانی جائے گی۔ 4 سال کے لیے فوج کے تینوں ونگز میں نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ ہر سال 17.5 سال سے 21 سال تک کے 46 ہزار نوجوانوں کو 10ویں اور 12ویں پاس کے لیے بھرتی کیا جائے گا، جنہیں اگنی ویر Agniveers کے نام سے جانا جائے گا۔

      اس اسکیم کے پیش نظر بہار جھارکھنڈ ہیڈ کوارٹر دانا پور کینٹ میں آفیسر کمانڈنگ ان چیف نے معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم میں 4 سال کے لیے نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا اور اس کا عمل 90 دنوں میں شروع ہو جائے گا جس میں سالانہ 46 ہزار نوجوانوں کو تعینات کیا جائے گا۔ 4 سال کے بعد میرٹ کی بنیاد پر 25 فیصد اگنی ویروں کو طویل مدت تک فوج میں رکھا جائے گا۔ انہیں 48 لاکھ کا انشورنس کور بھی ملے گا اور سروس کے دوران موت کی صورت میں کنبے کو 44 لاکھ کی اضافی رقم بھی ملے گی۔ اس کے ساتھ خدمت فنڈ کی رقم بھی کنبے کو دی جائے گی۔

      آپ کو بتاتے چلیں کہ ان اگنی ویروں کو 4 سال کے لیے فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔ جس میں انہیں پہلے سال 30 ہزار دیے جائیں گے لیکن 21 ہزار روپے ان کے ہاتھ میں آئیں گے جب کہ 9 ہزار سروس فنڈ میں جمع کرائے جائیں گے اور انہیں بھی اتنی ہی رقم یعنی 9 ہزار سرکاری امداد ملے گی۔ دوسرے سال ان کی ماہانہ تنخواہ 35 ہزار ہوگی جب کہ 23100 روپے ہاتھ آئیں گے، 9900 سروس فنڈ میں جمع ہوں گے جبکہ اتنی ہی رقم ان کے سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ تیسرے سال ان کی ماہانہ رقم 36500 ہوگی جب کہ 25580 ہاتھ آئیں گے 10950 سروس فنڈ میں جمع ہوں گے اور چوتھے سال ان کی ماہانہ رقم 40000 ہوگی جو 28000 ہاتھ آئے گی 12000 سروس فنڈ میں جمع ہوں گی۔ انہیں بھی اتنی ہی سرکاری امداد ملے گی۔

      4 سال کی سروس پوری ہونے کے بعد اگنی ویروں کو کل سروس فنڈ 10.4 لاکھ روپے اور اس پر سود ملے گا، جو کل 11.71 لاکھ ہوگا۔ اس پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں سکیورٹی سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ میں اس پلان کو منظوری دی گئی۔ بھرتی اسپیشل رجمنٹ کے بجائے قومی سطح پر کی جائے گی۔ اگنی ویروں کی تربیت 10 ہفتوں سے 6 ماہ تک ہوگی۔ 4 سال کے بعد میرٹ کی بنیاد پر 25 فیصد اگنی ویروں کو طویل مدت تک فوج میں رکھا جائے گا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس اسکیم کے بارے میں کہا کہ ہم اگنی پتھ نامی اسکیم لا رہے ہیں جو ہماری افواج میں تبدیلیاں لائے گی اور انہیں مکمل طور پر جدید اور لیس fully modern and equipped بنائے گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: