ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

BSEB 10th Result 2020: نمبر لاکر کسان کا بیٹا بنا سیکنڈ ٹاپر، والد بولے کانٹوں سے جدوجہد کرکے پڑھایا

بہار کورونا کے دور میں 10 ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات کے نتائج جاری کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

  • Share this:
BSEB 10th Result 2020: نمبر لاکر کسان کا بیٹا بنا سیکنڈ ٹاپر، والد بولے کانٹوں سے جدوجہد کرکے پڑھایا
بہار کورونا کے دور میں 10 ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات کے نتائج جاری کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

پٹنہ۔سمستی پور: بہار میٹرک (Bihar Board)امتحان 2020 کے نتائج کا آج اعلان ہوچکا ہے۔ ۔ اس بار 80.59 فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال بہار بورڈ کے 10ویں کے کلاس میں 80.73 فیصد طلبا پاس ہوئے تھے۔ اس میں روہتاس کے ہمانشو راج نے 96.20 فیصد نمبر حاصل کرکے ٹاپ کیا ہے۔ انہوں نے کل 500 میں سے 481 نمبر حاصل کیے ہیں۔ جبکہ دوسرے نمبر پر سمستی پور پلس ٹو ہائی اسکول جیتوار پور ، سمستی پور کا درگیش کمار ہے۔ درگش نے 480 نمبر حاصل کیے ہیں۔ دوسرے نمبر پر آنے کی خبر ملنے کے بعد گیشنے نیوز 18 سے بات کی۔


انہوں نے بتایا کہ اس نے اسکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کوچنگ کی بھی مدد لی ہے۔ وہ روزانہ چار سے پانچ گھنٹے خود مطالعہ کرتا تھا۔ کئی ٹیسٹ کلاس بھی جوائن کئے تھے۔


درگیش کے والد جے کشو سنگھ کھانٹی کسان ہیں اور انہوں نے بتایا کہ یہ ان کے بیٹے کی محنت کا پھل ہے۔ درگیش اپنے چار بھائی بہن میں سب سے چھوٹا ہے۔ سب سے بڑی دو بہن دیپکا مالا اور دویا بھارتی ہے۔ سب سے بڑی بہن دیپک مالا کی شادی ہوچکی ہے جبکہ دویا بھارتی بی اے پارٹ ون کی طالبہ ہے۔ درگیش سے بڑا بھائی جتییش کمار ہے جو انٹر میں پڑتا ہے۔


یہ ہیں بہار بورڈ کے 10 ٹاپر۔۔۔
ہمانشو راج ، کل نمبر (481) - روہتاس
درگیش کمار ، کل نمبر (480) - سمستی پور
شبھم کمار ، کل نمبر (478) - بھوج پور
راجویر ، کل نمبر (478)۔ اورنگ آباد
جولی کماری ، کل نمبر (478) - اروال
سنو کمار ، کل نمبر (477) - لکھی سارائے
منا کمار ، کل نمبر (477)۔ اورنگ آباد
نونیت کمار ، کل نمبر (477) اورنگ آباد
رنجیت کمار گپتا ، کل نمبر (476) - روہتاس
انکت راج ، کل نمبر (475) - ارریہ

ہمانشو بنے ریاست کے ٹاپر
اس سال بہار بورڈ 10 ویں کلاس کے امتحان میں کل 14,94,071 طلبا شریک ہوئے تھے، جس میں 7,29,213 اور 7,64,858 طالبات نے شرکت کی تھی۔ اس بار کل 4,03,392 طلبا فرسٹ ڈویژن، 5,24,217 طلبا وطالبات سیکنڈ ڈویژن اور 2,75,402 تھرڈ ڈویژن میں پاس ہوئے ہیں۔ اس امتحان میں حصہ لینے والے بہار کے 15 لاکھ سے زیادہ طلبا اپنے نتائج بہار بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in پر چیک کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیچے دیئے گئے ذرائع سے بھی طلبا وطالبات نتائج دیکھ سکتے ہیں، جن میں موبائل ایس ایم ایس بھی شامل ہے۔ نتائج جاری کرتے ہی بہار نے تاریخ رقم کردی۔ بہار کورونا کے دور میں 10 ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات کے نتائج جاری کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

ایس ایم ایس کے ذریعہ حاصل کریں رزلٹ
ایس ایم ایس بھیج کر بہار بورڈ کا رزلٹ پانے کے لئے طلبا کو BSEB10 -space- ROLL NUMBER ٹائپ کر کے 56263 پر بھیجنا ہوگا۔ اس کے بعد طلبا کو اپنا رزلٹ مل جائے گا۔ گزشتہ ہفتے سے ہی اس بات کی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ کبھی بھی نتیجہ آسکتا ہے۔ کاپیوں کی چیکنگ مکمل ہونے کےبعد ٹاپرس کا ویریفکیشن کیا گیا۔ ویریفکیشن کے لئے بورڈ کے ذریعہ ایک پینل بنایا گیا تھا، جس میں مختلف موضوعات کے ماہرین کا انتخاب کیا گیا تھا۔

ان ویب سائٹس پر چیک کریں اپنا رزلٹ
بہار بورڈ میٹرک امتحان میں شامل ہونے والے طلبا اپنا رزلٹ ان ویب سائٹس پر سیدھے طور پر چیک کرسکتے ہیں۔

biharoardonline.bihar.gov.in
biharboard.online
onlinebseb.in
indiaresults.com
examresults.net

جانیں کیسا رہا تھا گزشتہ سال کا رزلٹ
گزشتہ سال بہار بورڈ کے 10 ویں کلاس میں کل 16,60,609 طلبا وطالبات شامل ہوئے تھے، جس میں 80.73 فیصد طلبا پاس ہوئے تھے۔ پاس ہونے والی طالبات کی تعداد 6,36,046 اور طلبا کی تعداد 6,83,990 تھی۔ وہیں بہار بورڈ میٹرک 2018 کے امتحان میں کل 68.89 فیصد طلبا پاس ہوئے تھے۔
First published: May 26, 2020 02:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading