உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بہار اسکول ایکزامینیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ اور میڑک کے امتحانات کی تاریخ کا کیا اعلان

    میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ہر سال لاکھوں طلباء  بیٹھتے ہیں۔ ایک فروری سے انٹرمیڈیٹ اور 17 فروری سے میٹرک کا امتحان ہوگا۔

    میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ہر سال لاکھوں طلباء بیٹھتے ہیں۔ ایک فروری سے انٹرمیڈیٹ اور 17 فروری سے میٹرک کا امتحان ہوگا۔

    میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ہر سال لاکھوں طلباء بیٹھتے ہیں۔ ایک فروری سے انٹرمیڈیٹ اور 17 فروری سے میٹرک کا امتحان ہوگا۔

    • Share this:
    بہار اسکول ایکزامینیشن بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ (12ویں) کا امتحان ایک فروری سے 14 فروری کے درمیان ہوگا وہیں میٹرک (10ویں) کا امتحان 17 فروری سے 24 فروری کے بیچ ہوگا۔ واضح رہیکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحانات دو شفٹ میں منعقد کیا جائے گا۔ صبح ساڑھے نو سے دوپہر 12:45 تک پہلا شفٹ کا امتحان ہوگا جبکہ 1:45 سے شام 5 بجے تک دوسرے شفٹ کا امتحان منعقد کیا جائے گا۔

    اسکول ایکزامینیشن بورڈ نے صاف کیا ہیکہ ہر بار کی طرح اس بار بھی امتحانات کو بدعنوانی سے پاک شفاف ماحول میں منعقد کیا جائے گا۔ غور طلب ہیکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان بہار کے طلباء کے لئے کسی فیسٹیول سے کم نہیں ہوتا ہے۔ ریاست کے زیادہ تر طلباء سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ ایسے میں وہ 10ویں اور 12ویں کا امتحان بہار اسکول ایکزامینیشن بورڈ کے ماتحت دیتے ہیں۔

    ماضی میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں جس طرح سے بدعنوانیاں ہوتی رہی ہے اس پر لگام لگانے کی کامیاب کوشش گزشتہ کئی سالوں سے کی جارہی ہے۔ اسکول ایکزامینیشن بورڈ فروری 2022 میں منعقد ہونے والے امتحانات کی تیاریوں میں لگ گیا ہے اور ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیکہ امتحانات میں کسی طرح کی کوئ بدعنوانی نہیں ہو۔

    طلباء سے بھی اپیل کی گئی ہیکہ امتحان میں محض دو ماہ باقی ہے اسلئے امتحانات کی تیاری میں کسی طرح کی کوئ کوتاہی نہیں کی جائے بلکہ طالب علم اس وقت کو غنیمت سمجھتے ہوئے امتحانات کی مکمل تیاری کریں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: