உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یو پی ٹی ای ٹی امتحان کی تاریخ کا اعلان،  اب 26  دسمبر کو ہوگا UPTET Exam!  

    یو پی ٹی ای ٹی امتحان  (UPTET Exam New Date)  اب 26 دسمبر کو منعقد کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ اس کی سرکاری طور پر تصدیق ہونا باقی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں جلد اعلان کیا جائے گا۔

.

    یو پی ٹی ای ٹی امتحان (UPTET Exam New Date) اب 26 دسمبر کو منعقد کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ اس کی سرکاری طور پر تصدیق ہونا باقی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں جلد اعلان کیا جائے گا۔ .

    یو پی ٹی ای ٹی امتحان (UPTET Exam New Date) اب 26 دسمبر کو منعقد کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ اس کی سرکاری طور پر تصدیق ہونا باقی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں جلد اعلان کیا جائے گا۔ .

    • Share this:
      لکھنؤ۔ اتر پردیش میں  یو پی ٹی ای ٹی امتحان  (UPTET Exam New Date)  اب 26 دسمبر کو منعقد کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ اس کی سرکاری طور پر تصدیق ہونا باقی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں جلد اعلان کیا جائے گا۔ بتادیں کہ کورونا کی وجہ سے دو سال بعد اتوار 28 نومبر کو منعقد ہونے والا   یو پی ٹی ای ٹی امتحان 2021 (UPTET-2021) پیپر لیک ہونے کی وجہ سے رد کرنا پڑا تھا۔ پیپر لیک ہونے کا پتہ چلنے کے بعد یوپی پولیس اور ایس ٹی ایف نے لکھنؤ، میرٹھ اور پریاگ راج سمیت مختلف شہروں سے 29 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ٹی ایف نے پریاگ راج سے ہی سلوار گینگ کے 18 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

      واٹس ایپ پر لیک ہوا تھا سوالوں کا پرچہ
      UP-TET امتحان کے لیے 19 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے اپلائی کیا تھا لیکن امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی واٹس ایپ پر پیپر لیک ہو گیا، جس کے بعد امتحان کو رد کرنا پڑا۔ ٹی ای ٹی امتحان رد ہونے کی وجہ سے امیدواروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

      سی بی آئی جانچ کا مطالبہ
      اس دوران یو پی ٹی ای ٹی 2021 پیپر لیک کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ بھی اٹھنے لگا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے وکیل گورو دویدی نے پیپر لیک معاملے کی سی بی آئی جانچ کے لیے چیف جسٹس کو ایک خط درخواست بھیجی ہے۔ اس عرضی میں پیپر لیک کرنے کے ذمہ دار افسران کو معطل کرنے اور پورے معاملے کی سی بی آئی یا آزاد عدالتی تحقیقات یا خصوصی تفتیشی ایجنسی سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: