உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    BSF Recruitment 2022: کانسٹیبل کے 2700 سے زیادہ پوسٹوں پر ہورہی ہے بھرتی، 10ویں پاس کرسکتے ہیں اپلائی

    BSF Recruitment 2022

    BSF Recruitment 2022

    ان پوسٹوں پر درخواست دینے کے خواہشمند اور اہل امدیوار بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) کی آفیشل ویب سائٹ rectt.bsf.gov.in کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے سے پہلے امیدوار آفیشل نوٹیفکیشن ضرور پڑھ لیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: BSF Recruitment 2022: بارڈر سیکورٹی فورس(BSF)، وزارت دخلہ، حکومت ہند نے 15 جنوری سے 21 جنوری 2022 کے ایمپلائمنٹ نیوز پیپر میں کانسٹیبل (ٹریڈسمین) (خواتین و مرد) پوسٹوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ خواہشمند اور اہل امیدوار اعلامیہ جاری ہونے کے 45 دنوں کے اندر درخواست دے سکتے ہیں۔

      آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق، موچی، درزی، باورچی، سوئیپر، نائی، الیکٹریشین، پینٹر جیسے مختلف ٹریڈوں کے لئے تقریباً 2788 پوسٹوں پر بھرتی کی جانی ہے۔ کانسٹیبل کے عہدے پر درخواست کرنے کے لئے کینڈیڈیٹ کے پاس تسلیم شدہ ادارے سے 10 ویں پاس اور متعلقہ ٹریڈ سے ITI ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی کینڈیڈیٹ کے پاس متعلقہ ٹریڈ میں دو سال کا کام کا تجربہ ہونا چاہیے۔ تعلیمی قابلیت کی پوری جانکاری کے لئے امیدوار آفیشل نوٹیفکیشن دیکھیں۔

      کانسٹیبل کے عدوں پر درخواست دینے کے لئے امیدوار کی کم از کم عمر 18 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر 23 سال مقرر ہے۔ ریزرویشن طبقے کے امیدوار کو رولس کے مطابق چھوٹ دی جائے گی۔

      BSF Constable Tradesman Physical Eligibility:

      اونچائی: مرد = 167.5 سینٹی میٹر اور خواتین = 157 سینٹی میٹر
      سینہ (صرف مردوں کے لیے): 78-83 سینٹی میٹر
      ایس سی/ایس ٹی/قبائلی
      اونچائی: مرد = 162.5 سینٹی میٹر اور خواتین = 155 سینٹی میٹر
      سینہ (صرف مردوں کے لیے): 76-81 سینٹی میٹر

      جسمانی اہلیت کے لیے، امیدوار سرکاری نوٹیفکیشن دیکھیں۔

      ان پوسٹوں پر درخواست دینے کے خواہشمند اور اہل امدیوار بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) کی آفیشل ویب سائٹ rectt.bsf.gov.in کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے سے پہلے امیدوار آفیشل نوٹیفکیشن ضرور پڑھ لیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: