உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Business Idea: اس ڈیجیٹل بزنس کی ہے زیادہ ڈیمانڈ، ہر مہینے کروڑوں روپیے کی ہوگی انکم

    Business Idea: اس ڈیجیٹل بزنس کی ہے زیادہ ڈیمانڈ، ہر مہینے کروڑوں روپیے کی ہوگی انکم

    Business Idea: اس ڈیجیٹل بزنس کی ہے زیادہ ڈیمانڈ، ہر مہینے کروڑوں روپیے کی ہوگی انکم

    وہیں دلی، ممبئی جیسے شہر کے ہائی پروفائل لوکیشن میں ایک ہورڈنگ لمبی مدت تک لگوانے کے لئے 10 لاکھ روپے تک مل سکتے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ کے پاس مہینے میں 10 ہورڈنگس کے بھی آرڈر آتے ہیں تو آپ ایک کروڑ روپے تک جمع کرسکتے ہیں۔

    • Share this:
      Business Idea: اگر آپ اپنی نوکری والی لائف سے تنگ آچکے ہیں اور خود کا بزنس شروع کرکے لمبی اُڑان بھرنا چاہتے ہیں، اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو ایک ایسا آئیڈیا دے رہے ہیں، جہاں آپ اپنے خوابوں کو بڑی شکل دے سکتے ہیں۔

      جی ہاں، اگر آپ پیسوں کی کمی کی وجہ سے کوئی اچھا بزنس نہیں شروع کرپارہے ہیں تو آپ کو ایک ایسا بزنس آئیڈیا دے رہے ہیں، جہاں آپ معمولی رقم کی سرمایہ کاری سے ہر مہینے کروڑوں روپے آسانی سے کمالیں گے۔

      یہ ب زنس ہے آن لائن ہورڈنگ (Online Hoardings Business)کا۔ اس کام کو آپ گھر بیٹھے شروع کرسکتے ہیں۔ اس میں اسپیس کی بھی کچھ خاص ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اسے آپ ایک روم میں بھی شروع کرسکتے ہیں۔ نیوز18 نے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ اسٹارٹ اَپ کمپنی گو ہورڈنگس ڈاٹ کام (Gohoardings.com)کی فاؤنڈر دیپتی اوستھی شرما (Deepti Awasthi Sharma) کے حوالے سے بتایا کہ وہ اس بزنس سے ہر مہینے 1 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کررہی ہیں۔ شرما نے اس آن لائن ہورڈنگس بزنس کی شروعات سال 2016 میں صرف 50،000 روپے کے انوسٹمنٹ سے کی تھی۔ اگلے ہی سال سے دپتی کی کمائی 12 کروڑ روپے ہونے لگی۔ ایک سال میں کمپنی کا ٹرن اوور 20 کروڑ سے زیادہ ہوگیا۔

      جانیے کیسے شروع کریں
      اگر آپ کو گرافکس، ڈیزائننگ اور کمپیوٹر کی اچھی جانکاری ہے تو آپ گھر بیٹھے ڈیجیٹل ہورڈنگس یعنی آن لائن ہورڈنگس بنانے کا کام شروع کرسکتے ہیں۔ شروعاتی دور مٰں آپ آن لائن پلیٹ فارم پر موجود کئی الگ الگ سائٹس جیسے فری لائسنگ ڈاٹ کام یا اَپ ورک دیگر پر اپنے اس اسکلس کو بتاکر آرڈر لے سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو خود کو ان پورٹلس پر رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔ اس کے علاوہ آپ چاہیں تو اپنے فیس بک، انسٹاگرام یا ٹوئٹر پر بھی ڈیجیٹل ہورڈنگس بنانے کی جانکاری دے کر لوگوں سے آن لائن آرڈر لے سکتے ہین۔ یہ کاروبار تیزی سے آگے بڑھتا ہے۔ کیونکہ آئے دن لوگ گھر بیٹھے اشتہار دینا چاہتے ہیں۔

      دیپتی نے بتایا کہ اُن کی کمپنی ایک مہینے کی مدت تک ہورڈنگس لگوانے کے لئے قریب 1 لاکھ روپے لیتی ہے۔ وہیں دلی، ممبئی جیسے شہر کے ہائی پروفائل لوکیشن میں ایک ہورڈنگ لمبی مدت تک لگوانے کے لئے 10 لاکھ روپے تک مل سکتے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ کے پاس مہینے میں 10 ہورڈنگس کے بھی آرڈر آتے ہیں تو آپ ایک کروڑ روپے تک جمع کرسکتے ہیں۔ تہواروں کے سیزن میں تو کبھی کبھی مہینے بھر میں 10-12 ہورڈنگس کے آرڈر مل جاتے ہیں۔ ایسے میں اس بزنس کے ذریعے آپ زیادہ آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: