உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jet Airways کی تیاری مکمل، اب پائلٹوں کی بھرتی کر رہی ہے کمپنی، جانئے کب سے شروع ہوگی پرواز

    کمپنی کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) سے تمام ضروری منظوری مل گئی ہے۔ جیٹ ایئرویز نے ٹویٹ کیا کہ کمپنی کی انتظامیہ نے تمام مالی مسائل کو حل کر لیا ہے اور اب پائلٹس کی بھرتی شروع کر دی ہے۔

    • Share this:
      Jet Airways: جیٹ ایئرویز جو کبھی ملک کی دوسری سب سے بڑی ایئر لائن کمپنی تھی۔ اب تین سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد دوبارہ پرواز کے لیے تیار ہے۔ کمپنی کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) سے تمام ضروری منظوری مل گئی ہے۔
      جیٹ ایئرویز نے ٹویٹ کیا کہ کمپنی کی انتظامیہ نے تمام مالی مسائل کو حل کر لیا ہے اور اب پائلٹس کی بھرتی شروع کر دی ہے۔ کمپنی کے پاس ایئربس اے 320 طیارے اور بوئنگ 737 این جی اور 737 میکس طیارے ہیں، جو اڑان بھرنے کے لیے پائلٹس کی تلاش میں ہیں۔ کمپنی کی جانب سے قرض ادا نہ کرنے کے بعد دیوالیہ پن کا عمل شروع کیا گیا اور 17 اپریل 2019 سے اس کی پروازیں معطل ہیں۔

      جیٹ ایئر ویز نے ایک ٹویٹ میں لکھا، ان پائلٹس کو خوش آمدید جو ایئربس اے 320، بوئنگ 737 این جی اور بوئنگ 737 یکس طیاروں کو اڑانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایسے پائلٹ، اگر وہ چاہیں تو، ہمارے ساتھ شامل ہونے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور ہندوستانی ہوا بازی کی تاریخ میں کسی کمپنی کے احیاء میں شراکت دار بن سکتے ہیں۔ انتظار کے پھل میٹھے ہیں اور یہ ایئر لائن ایک بار پھر اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔

      جلد آرہی ہےShoaib Akhtarکی راولپنڈی ایکسپریس، پاکستانی کھلاڑی ہر پہلی ہوگی غیر ملکی فلم

      Honeytrap Case:پاکستانی ایجنسی ISI کی 2 حسیناؤں کے عشق کے جال میں پھنسا فوجی اہلکار گرفتار

       



      جیٹ ایئرویز نے مئی میں ہی ڈی جی سی اے سے تمام ضروری منظوری حاصل کی تھی۔ اندازہ ہے کہ ستمبر تک کمپنی کے طیارے آسمان پر ہوں گے۔ اس سے قبل کمپنی ذرائع نے بتایا تھا کہ نئی اننگز کا آغاز ڈومیسٹک روٹ سے کیا جائے گا۔ تاہم اسے نئی ایئر لائن کمپنی آکاسا ایئر سے سخت مقابلہ ملے گا۔ آکاسا طیارے اگست سے ہی پروازیں شروع کر دیں گے۔ جیٹ ایئرویز اس وقت یورپی کمپنی ایئربس اور امریکی کمپنی بوئنگ کے ساتھ طیاروں کا بیڑا تیار کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: