உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    15لاکھ سے زیادہ کی کمائی کے لئے شروع کریں یہ کاروبار، نوکری سے زیادہ ہوگا منافع، حکومت بھی کرے گی مدد

    آپ کیسے شروع کرسکتے ہیں ادرک کی کھیتی۔ (How to do Ginger Farming)

    آپ کیسے شروع کرسکتے ہیں ادرک کی کھیتی۔ (How to do Ginger Farming)

    مارکیٹ میں ادرک کی قیمت 80 روپے فی کلو تک ہوتی ہے، لیکن اگر ہم 50 سے 60 روپے کا اوسط بھی مان لیں تو ایک ہیکٹیئر سے آپ کو 25 لاکھ روپے کا منافع حاصل ہوسکتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اگر آپ کم جگہ میں کوئی ایسی فصل اُگانا چاہتے ہیں، جس سے زیادہ منافع ہو تو آپ حکومت کی مدد سے ادرک کی کھیتی بھی کرسکتے ہیں۔ ادرک کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے۔ چائے سے لے کر سبزیاں یا پھر کوئی دوسری ڈش بنانے تک میں ادرک کا استعمال ہوتاہے۔ سردیوں میں ادرک کا خوب استعمال ہوتاہے۔ تو چلیے جانتے ہیں آپ کیسے شروع کرسکتے ہیں ادرک کی کھیتی۔ (How to do Ginger Farming).

      کیسے کریں ادرک کی کھیتی
      ادرک بونے کے لئے ادرک کی پچھلی فصل کے کند (Tuber)استعمال میں لائے جاتے ہیں۔ بڑے بڑے ادرک کے پنجوں کو اس طرح توڑ لیتے ہیں کہ ایک ٹکڑے میں دو سے تین کونپلیں (sprout) رہے۔

      ادرک کی کھیتی بنیادی طور پر قدری بارش پر انحصار کرتی ہے۔ اس کو اکیلے یا پپیتا و دیگر درختوں کے ساتھ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ایک ہیکٹیئر میں بوائی کرنے کے لئے 12 سے 15 کونپلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

      بوائی کا طریقہ
      ادرک کی بوائی کرتے وقت قطار سے قطار کا فاصلہ 30 سے 40 سینٹی میٹر اور پودھے سے پودھے سے پودھے کی دوری 20 سے 25 سینٹی میٹر رکھنی چاہیے۔ اس کے علاوہ ادرک کی کونپلوں کو چار سے پانچ سینٹی میٹر گہرائی میں بونے اور ہلکی مٹی یا گوبر کی کھاد سے ڈھانک دیا جانا چاہیے۔

      اتنا آئے گا خرچ
      ادرک کی فصل تقریباً 8 سے 9 مہیںے میں تیار ہوجاتی ہے۔ ادرک کی فصل اوسطاً 150 سے 200 کوئنٹل فی ہیکٹیئر ہوتی ہے۔ ایک ایکڑ میں 120 کوئنٹل ادرک پیدا ہوجاتی ہے۔ ایک ہیکٹیئر میں ادرک کی کھیتی میں 7 سے 8 لاکھ روپے کا خرچ بھی آجاتا ہے۔

      کتنا ہوگا منافع
      اگر بات منافع کی کریں تو ایک ہیکٹیئر میں ادرک کی کھیتی سے قریب 150 سے 200 کوئنٹل ادرک نکلتی ہے۔ مارکیٹ میں ادرک کی قیمت 80 روپے فی کلو تک ہوتی ہے، لیکن اگر ہم 50 سے 60 روپے کا اوسط بھی مان لیں تو ایک ہیکٹیئر سے آپ کو 25 لاکھ روپے کا منافع حاصل ہوسکتا ہے۔ سارا خرچ ہٹانے کے بعد بھی آپ کو 15 لاکھ روپے کا منافع ہوگا۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: