اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان-برطانیہ کے درمیان مشترکہ تعلیمی کورسز کا آغاز، معاہدے کو ملی منظوری

    این ای پی 2020 کے تحت تعلیم کو بین الاقوامی بنانے کے لیے اس کی پہل کی گئی ہے۔

    این ای پی 2020 کے تحت تعلیم کو بین الاقوامی بنانے کے لیے اس کی پہل کی گئی ہے۔

    National Education Policy 2020: ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی قابلیت سے متعلق باہمی شناخت (MRQs) کا مقصد تعلیمی تعاون بڑھانا ہے اور طلبہ کی ہندوستان اور برطانیہ میں منتقلی کو فروغ دینا ہے۔ برطانیہ کی جانب سے ان کے ایک سالہ ماسٹرز پروگرام کو تسلیم کرنے کی درخواست پر غور کیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inte, IndiaUSAUSA
    • Share this:
      India-UK pact on educational courses: ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان 25 اپریل 2022 کو دستخط شدہ تعلیمی کورسز سے متعلق مفاہمت برائے یادداشت کو منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے بدھ کے روز اس کو منظوری دے ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں اس کا تصور پیش کیا گیا ہے کہ تعلیم کے حصول کو آسان سے آسان تر بنایا جائے۔ برطانیہ کے اعلی تعلیمی اداروں کی جانب سے یہ ایم او یو اعلیٰ تعلیمی اداروں (HEIs) کے درمیان مشترکہ کورسز کی پیشکش کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

      ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی قابلیت سے متعلق باہمی شناخت (MRQs) کا مقصد تعلیمی تعاون بڑھانا ہے اور طلبہ کی ہندوستان اور برطانیہ میں منتقلی کو فروغ دینا ہے۔ برطانیہ کی جانب سے ان کے ایک سالہ ماسٹرز پروگرام کو تسلیم کرنے کی درخواست پر غور کیا گیا۔ وہیں دونوں ممالک کے وزرائے تعلیم کے درمیان 16 دسمبر 2020 کو دہلی میں ہونے والی میٹنگ کے دوران ایک مشترکہ ٹاسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

      اس سلسلے میں پہلی میٹنگ 4 فروری 2021 کو ہوئی تھی اور اس کے بعد تفصیلی غور و خوض اور گفت و شنید کے بعد دونوں فریقوں نے ایم او یو کے مسودے پر اتفاق کیا۔ مفاہمت نامے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کی طرف سے تعلیمی قابلیت، اسٹڈی کے دورانیے، تعلیمی ڈگریوں یا قابلیت سے متعلق دستاویزات اور ایکریڈیٹیشن کی باہمی شناخت میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      پاکستانی نیوز چینل چھپا رہے ہیں اس ملٹی نیشنل کمپنی میں ریپ کا واقعہ؟ ہانیہ عامر نے اٹھائی آواز

      انجینئرنگ، میڈیسن، نرسنگ اینڈ پیرا میڈیکل ایجوکیشن، فارمیسی، لاء اینڈ آرکیٹیکچر جیسی پروفیشنل ڈگریاں اس ایم او یو کے دائرہ سے باہر ہیں۔ این ای پی 2020 کے تحت تعلیم کو بین الاقوامی بنانے کے لیے اس کی پہل کی گئی ہے۔
      یہ بھی پڑھیں: 

      Flipkart: اب فلپ کارٹ پر ہوٹل بکنگ سروس کا بھی آغاز، تہواروں کے موقع پر ملے گی سہولت

      یہ تعلیم کے شعبے میں تعاون کے دیگر شعبوں، متعدد اسٹڈی پروگراموں کی ترقی کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا جیسا کہ فریقین نے باہمی اتفاق کیا ہے۔ یہ ایم او یو دونوں ممالک کی قومی پالیسی، قانون، قواعد و ضوابط کے تحت منظور شدہ قابلیت کی قبولیت کے حوالے سے برابری کے مطابق تسلیم کرے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: