உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Canada Permanent Residency: کیاآپ کینیڈاکی مستقل رہائش اختیارکرنا چاہتےہیں؟ ہندوستانیوں کیلئے خوشخبری

    یہ  کینیڈا کی مستقل رہائش اختیار کرنے میں مدد دے سکتا ہے

    یہ کینیڈا کی مستقل رہائش اختیار کرنے میں مدد دے سکتا ہے

    اگر آپ کو اسٹڈی پرمٹ مل جاتا ہے، تو آپ تعلیمی سال کے دوران فی ہفتہ 20 گھنٹے اور اسکول کی چھٹیوں کے دوران کل وقتی کام کرنے کے قابل بھی ہوں گے۔ Canada Permanent Residency

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaCanadaCanada
    • Share this:
      جب کینیڈا میں مستقل رہائش (PR) کے لیے درخواست دینے کی بات آتی ہے، تو ہندوستان 2021 میں لینڈنگ کے تقریباً ایک تہائی کے اعتبار سے سرفہرست ہے۔ اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ وفاقی حکومت آنے والے دنوں میں زیادہ تعداد میں تارکین وطن کو مدعو کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے بعد معیشت کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔ اعداد و شمار کے مطابق کینیڈا 2022 اور 2024 کے درمیان 10 لاکھ سے زیادہ نئے مستقل باشندوں کو خوش آمدید کہے گا، جس میں سالانہ 430,000 سے زیادہ نئے آنے والے افراد شامل ہوں گے۔

      اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ کینیڈا میں امیگریشن کی منصوبہ بندی کیسے کی جائے؟ تو یہاں کچھ تجاویز ہیں جن پر عمل کرنا آپ کے لیے کینیڈا کی مستقل رہائش اختیار کرنے میں مدد دے سکتا ہے:

      ایکسپریس انٹری: یہ کینیڈا میں مستقل رہائش (Canada Permanent Residency) کے لیے درخواست دینے کا اب تک کا سب سے مقبول طریقہ ہے۔ یہ ایک آن لائن سسٹم ہے، جس کے تحت تین امیگریشن پروگراموں کے لیے درخواستیں دی جاسکتی ہیں: فیڈرل اسکلڈ ٹریڈز پروگرام، کینیڈین ایکسپریئنس کلاس اور فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام

      اگر آپ ان پروگراموں کے خواہشمند ہیں اور کے لیے اہل ہیں، تو آپ امیدواروں کے ایکسپریس انٹری پول میں اپنی معلومات درج کر سکتے ہیں اور اس کے مطابق جامع رینکنگ سسٹم (CRS) اسکور حاصل کر سکتے ہیں۔

      اسکورز آپ کی عمر، تعلیم، انگریزی یا فرانسیسی زبان کی اہلیت اور ہنر مند کام کے تجربے پر منحصر ہیں۔ سب سے زیادہ اسکور کرنے والوں کو کینیڈا میں مستقل رہائش کے لیے درخواست دینے کے لیے کئی مواقع مل سکتے ہیں۔

      صوبائی نامزدگی کا پروگرام: یہ پروگرام کینیڈا کے صوبوں میں ہر سال اقتصادی تارکین وطن کی ایک مقررہ تعداد کو بسانے اور ان کی مستقل رہائش کے لیے نامزد کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم یہ خاص طور پر ایسے امیدواروں کے لیے ہے جو ہر علاقے میں لیبر مارکیٹ کی مخصوص ضروریات سے میل کھاتے ہیں اور وہ وہاں اقامت اخیتار کرسکیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Haramain Sharifain: حرمین شریفین کی جانب سے راجہ سنگھ کی شدید مذمت، جانیے تفصیل

      اب زیادہ تر علاقوں میں کم از کم ایک پی این پی کا سلسلہ ہے جو وفاقی ایکسپریس انٹری سسٹم کے ساتھ منسلک ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      3 کروڑ سے زیادہ املاک، Sociologyمیں PHD، جانئے کون ہیں RJD MP فیاض احمد، جن کے یہاں پڑی CBI ریڈ

      کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنا اور کام کرنا:

      اگر آپ کو اسٹڈی پرمٹ مل جاتا ہے، تو آپ تعلیمی سال کے دوران فی ہفتہ 20 گھنٹے اور اسکول کی چھٹیوں کے دوران کل وقتی کام کرنے کے قابل بھی ہوں گے۔ سی آئی سی نیوز نے مطلع کیا کہ ہندوستانی اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام کے ذریعے ایک تیز رفتار اسٹڈی پرمٹ کے اہل ہو سکتے ہیں بشرطیکہ وہ پروگرام کے اہلیت کے معیار پر پورا اتریں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: