ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

سرکاری رپورٹ میں ہواانکشاف: 2.72 کروڑ مرد اور 1.56 کروڑ خواتین ڈھونڈ رہے ہیں نوکری

مرکزی وزیر محنت کے ذریعے فراہم کئے گئے اعدادوشمار سے لگایا جاسکتا ہے۔ مرکزی وزیر محنت سنتوش گنگوار نے بتایا کہ 2.72 کروڑ مرد اور 1.56 کروڑ خواتین ہیں۔ جو نوکری ڈھونڈ رہی ہیں۔

  • Share this:
سرکاری رپورٹ میں ہواانکشاف: 2.72  کروڑ مرد اور 1.56 کروڑ خواتین ڈھونڈ رہے ہیں نوکری
علامتی تصویر

ملک میں بے روزگاری کی کیا سطح ہے۔ اس بات کا اندازہ حال ہی میں مرکزی وزیر محنت کے ذریعے فراہم کئے گئے اعدادوشمار سے لگایا جاسکتا ہے۔ مرکزی وزیر محنت سنتوش گنگوار نے بتایا کہ 2.72  کروڑ مرد اور 1.56  کروڑ خواتین ہیں۔  جو نوکری ڈھونڈ رہی ہیں۔ ان لوگوں ن ملک بھر کےامپلائمینٹ  ایکسچینج میں رجسٹریشن کروایا ہے۔

مرکزی وزیر نے وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے امپلائمینٹ  ایکسچینج میں رجسٹرڈ اعدادوشمار میں 272.29 لاکھ مرد اور 156.31  خواتین نوکری ڈھونڈ رہی ہیں۔ یہ تعداد 2017 تک کی تھی۔ حالانکی یہ بالکل نہیں ہے کہ سبھی بے روزگار ہوں۔



سنتوش گنگوار نے کہا کہ سال 2016 میں روزگار ڈھونڈنے والوں میں درج فہرست ذات کے لوگوں کی تعداد 71.5  لاکھ،  درج فہرست قبائل کے لوگوں کی تعداد 25.5  لاکھ اور دیگر پسماندہ ذات کے لوگوں کی تعداد 11.16  لاکھ تھی۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں امپلائمینٹ  ایکسچینج متعلقہ سرکاری ریاستوں کے ذریعے مینیج کیا جا رہا ہے اور پانچ امپلائمینٹ ایکسچینج صرف خواتین کیلئے کام کر رہے ہیں۔

First published: Dec 11, 2019 01:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading