خوشخبری: یہاں ٹیچر کے عہدوں پر نکلیں زبردست نوکریاں: جانیں پوری تفصیلات
اگر آپ سرکاری ٹیچر کی نوکری ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کیلئے اچھا موقع ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 13, 2019 09:27 AM IST

اگر آپ سرکاری ٹیچر کی نوکری ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کیلئے اچھا موقع ہے۔
خوشخبری: اگر آپ سرکاری ٹیچر کی نوکری ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کیلئے اچھا موقع ہے۔ یوپی کے جونیئر ہائی اسکولوں میں 4000 ٹیچر اور پرنسپل کے عہدوں پر تقرری کیلئے بھرتی عمل شروع ہونے والا ہے۔ اس کے تحت جلد ہی تحریری امتحان کرایا جائے گا۔ اس سلسلے میں بیسک ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن نے ریاستی حکومت کو امتحان کرانے کیلئے اتھارٹی کو نامزد کرنے کی تجویز بھیجی ہے۔ اس تجویز پر جیسے ہی ریاستی حکومت کی مہر لگ جاتی ہے پھر بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ تحریری امتحان کرانے کے بعد بھرتیاں شروع کرے گا۔
بتادیں کہ پہلے یہ بھرتیاں بیسک ایجوکیشن افسر کی سطح پر ہوا کرتی تھیں لیکن اس بھرتی میں دھاندلی آنے پر بی ایس اے سطح پر یہ بھرتیاں بند کردی گئی ہیں۔ اب ریاستی سطح پر ہونے والے تحریری امتحان کے بعد تقرری کی جائیں گی۔ بتادیں کہ ریاست میں 3049 ایڈڈ جونیئر ہائی اسکول ہیں ان میں تقریبا 4 ہزارعہدے خالی ہیں۔