ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

سول سروسیز کے لئے اقلیتی طلبا کے لئے بہترین موقع، شاہین سول سروسیز کے ذریعہ فراہم کی جارہی ہے یہ شاندار سہولت

اقلیتی ذہین طلبا کے لئے ہندوستان بھر میں آٹھویں جماعت ہی سے ان کی تربیت اور کوچنگ کا ماحول اور انتظام کا موقع شاہین سول سروسیز اکیڈمی بیدر کرناٹک میں فراہم کیا گیا ہے، جو ہندوستان کے اقلیتی طلبا کے لیے ایک نعمت غیر مترقبہ ہی کہی جا سکتی ہے۔

  • Share this:
سول سروسیز کے لئے اقلیتی طلبا کے لئے بہترین موقع، شاہین سول سروسیز کے ذریعہ فراہم کی جارہی ہے یہ شاندار سہولت
سول سروسیز کی کامیاب کوچنگ کے پروگرام، 8 ویں جماعت سے گریجویشن تک

ہندوستان میں اقلیتی طلبا کے لیے مسابقتی امتحانات کی کوچنگ کے یوں تو بہت انتظامات اور مواقع فراہم ہیں، خصوصیت کے ساتھ یوپی ایس سی کے سول سروسیز امتحانات کی بھی کوچنگ کے مواقع فراہم ہیں، لیکن اقلیتی ذہین طلبا کے لئے ہندوستان بھر میں آٹھویں جماعت ہی سے ان کی تربیت اور کوچنگ کا ماحول اور انتظام کا موقع شاہین سول سروسیز اکیڈمی بیدر کرناٹک میں فراہم کیا گیا ہے، جو ہندوستان کے اقلیتی طلبا کے لیے ایک نعمت غیر مترقبہ ہی کہی جا سکتی ہے۔ اس لیے بھی کہ یہاں تعلیم کے ہر ایک اسٹریم سے 20 ذہین اور اہل طلبا کو فری کوچنگ کے لیے منتخب کیا جائے گا، جن کے تعلیم اور رہائش، طعام و قیام کے سارے اخراجات اس اسکالرشپ کے تحت مکمل کئے جائیں گے۔ اس کا مقصد یہی ہے کہ اقلیتی طلبا کی ذہانت اور فطانت کا سول سروسیز یا اسی طرح کے اونچی ملازمتوں کی سمت صحیح استعمال ہو سکے اور انہی صحیح گائیڈنس کے ساتھ ان کی سرپرستی ہو سکے۔


شاہین گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کے تحت خاص طور سے گیارہویں اور بارہویں کے کالجوں کا جال ہندوستان بھر میں پھیلا ہوا ہے، جس کے ساتھ میڈیکل مسابقتی امتحان NEET کی کوچنگ اور کامیابی کا شاندار ریکارڈ اب تک اس ادارے نے بنایا ہے۔ ہر سال ہندوستان کے تمام میڈیکل کالجوں میں فراہم کالجوں کی ایم بی بی ایس کی سرکاری نشستوں کا خاطر خواہ فیصد شاہین کالجوں کے طلبا کا سے پُر ہوتا ہے۔ بیدر میں قائم گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کی 100کے منجملہ 86 نشستوں پر شاہین کالج کے طلبا نے داخلہ حاصل کیا ہے۔اب اس ادارے نے مسلم اقلیتی طلبا کی سول سروسیز میں کامیابی کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے کی غرض سے سول سروسیز اکیڈیمی قائم کی ہے اور ایک مبسوط لائحہ عمل کے ذریعہ آگے قدم بڑھایا ہے۔ 28 سال قدیم ادارہ مسلم ایجوکیشنل، سوشیل اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (MESCO) کے ساتھ اشتراک سے شاہین گروپ نے اس سال ہندوستان بھرکے اقلیتی طلبا میں سول سروسیز اور اسٹیٹ کی گروپ سروسس کے سلسلہ میں شعور بیداری کے مختلف پروگرامس ترتیب دیئے ہیں۔ شاہین گروپ کے چیئرمن ڈاکٹر عبدالقدیر اور میسکو کے اعزازی سکریٹری ڈاکٹر فخرالدین محمد نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے طلبا سے اس اسکیم سے بہتر استفادہ کی اپیل کی ہے۔

داخلے کی اہلیت:

اس کوچنگ پروگرام میں داخلے کے لیے درج ذیل طلبا اہل ہیں۔

(۱) ساتویں جماعت کامیاب طلبا کو آٹھویں جماعت کے سول سروسیز انٹیگریٹیڈ پروگرام میں داخلہ دیا جائے گا۔ اسی طرح آٹھویں، نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو اگلی جماعتوں میں (بہ شرط یہ کہ نشستیں ان جماعتوں میں دستیاب ہوں)۔
(۲) بارہویں جماعت کامیاب طلبا کو ڈگری، یعنی بی اے۔ بی ایس سی اور بی کام میں داخلہ دیا جائے گا۔
(۳) ڈگری کامیاب طلبا کے لئے ایک سال کے انٹینسیو کوچنگ پروگرام میں داخلہ دیا جائے گا۔
پروگرامس کے نام:
ّ(۱) Preparatory Prog: یہ آٹھویں جماعت کے طلبا کے لیے ہوگا
(۲) Basic: یہ نویں جماعت کے لیے ہوگا
(۳) ایڈوانس: یہ گیارہویں جماعت کے طلبا کے لیے ہوگا
(۴) کیریئر بلڈر: یہ ڈگری سال اول کے طلبا کے لیے ہوگا
(۵) کیریئر ماسٹر: یہ گریجویٹ طلبا کے لیے ہوگا، جو گریجویشن کی تکمیل کے بعد ایک سالہ ہوگا
اسکالرشپ:
جو طلبا اسکالر شپ کے لئے منتخب ہوں گے ان کے تمام اخراجات یعنی تعلیم، طعام و قیام اس اسکالر شپ کے ذریعے پورے کئے جائیں گے۔
اسکالر شپ کی تعداد:
ہر کلاس اور اسٹریم سے جملہ 20 اہل طلبا کا انتخاب کیا جائے گا۔ انھیں مکمل اسکالر شپ دی جائے گی۔ یعنی آٹھویں جماعت سے بارہویں جماعت تک اور گریجویشن میں آرٹس اسٹریم سے 20، کامرس سے 20 اور سائنس اسٹریم سے 20 طلبا کو اسکالرشپ دی جائے گی۔ ان میں 20اسکالرشپ لڑکوں کے لئے اور 20 لڑکیوں کے لیے ہوں گی ہر ایک اسٹریم میں۔
اسکالرشپ / اسکریننگ ٹسٹ اور نصاب:

یہ اسکالرشپ ٹسٹ 100 سوالات پر مبنی ہوگا۔ آف لائن ہوگا اور طلبا کو امتحانی مرکز پر پہنچ کر امتحان لکھنا ہوگا۔ پریپریٹری پروگرام جو آٹھویں جماعت کے طلبا کے لیے ہوگا۔ ین سی ای آر ٹی کے چھٹی اور ساتویں جماعت کے نصاب سے 100 سوالات پوچھے جائیں گے اور امتحان کا وقت 2 گھنٹے ہوگا۔ اس کی بنیاد پر آٹھویں جماعت میں داخلہ دیا جائے گا۔ بیسک ٹسٹ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے این سی ای آر ٹی کے نصاب سے 100 سوالات پوچھے جائیں گے اور امتحان کا وقت 2 گھنٹے ہوگا۔ اس کی بنیاد پر نویں جماعت میں داخلہ دیا جائے گا۔ اسی طرح ایڈوانس پروگرام کے تحت چھٹی سے دسویں جماعت کے این سی ای آرٹی کے نصاب سے 100 سوالات پوچھے جائیں گے اور امتحان کا وقت 2 گھنٹے ہوگا۔ اس کی بنیاد پر گیارہویں جماعت میں داخلہ دیا جائے گا۔ کیریئر بلڈر پروگرام کے تحت چھٹی سے بارہویں جماعت کے این سی ای آرٹی کے نصاب سے 100 سوالات پوچھے جائیں گے اور امتحان کا وقت 2 گھنٹے ہوگا۔ اس کی بنیاد پر ڈگری سال اول میں داخلہ دیا جائے گا۔ مذکورہ تمام ٹسٹ میں نصاب کے علاوہ ریزننگ اور کرنٹ افیئرس بھی شامل رہیں گے۔ کیریئر ماسٹر کے تحت جو ایک سال کا پروگرام رہے گا اس میں چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت کے این سی ای آر ٹی نصاب سے 100 سوالات کے علاوہ ریزننگ،کرنٹ افیرس اور ایک مضمون بھی شامل رہے گا۔ اس امتحان کا وقت بھی 2 گھنٹے رہے گا۔

ٹسٹ کے مراکز
یہ ٹسٹ جو 27 ستمبر 2020 کو ہوگا۔ سر دست بیدر کرناٹک میں منعقد ہوگا۔ ساتھ ہی اگر 50 طلبا دستیاب رہیں تو حیدرآباد اور دہلی میں بھی منعقد کیا جائے گا۔
رابطہ: شاہین سیول سروسس اکیڈیمی، شاہین نگر۔ بیدر،کرناٹکا۔ فون نمبر؛1800 121 6235۔ www.shaheengroup.org

تحریر: ڈاکٹر سلمان عابد
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 24, 2020 05:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading