ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

کریئر گائیڈ لائنس: بی۔ٹیک انڈین نیوی کے ادارے میں مکمل کریں، تعلیم بھی اور کریئر بھی، یہاں جانیں کیسے

ہندوستان کے دفاعی اداروں میں اگر کسی طالب علم کو تعلیم کا موقع بھی ملے اور ملازمت کا بھی، تو کیا یہ ایک بہترین سہولت نہیں ہوگی؟۔جی ہاں!! یہ ایک بہترین اور لاجواب سہولت ہی ہوگی، تو آیئے جانتے ہیں کیسے۔۔

  • Share this:
کریئر گائیڈ لائنس: بی۔ٹیک انڈین نیوی کے ادارے میں مکمل کریں، تعلیم بھی اور کریئر بھی، یہاں جانیں کیسے
خاص کیریر گائیڈنس

ہندوستان کے دفاعی اداروں میں اگر کسی طالب علم کو تعلیم کا موقع بھی ملے اور ملازمت کا بھی، تو کیا یہ ایک بہترین سہولت نہیں ہوگی؟۔جی ہاں!! یہ ایک بہترین اور لاجواب سہولت ہی ہوگی۔ ایسے کئی ادارے مل بھی جائیں گے جہاں رحم و کرم پر ملازمت دے کر تعلیم جاری رکھنے کے مواقع دیئے جاتے ہیں لیکن ہندوستانی دفاعی شعبے ایسے ہیں جہاں طالب علم کا اگر 10+2 کی سطح پر ہی انتخاب عمل میں آتا ہے تو اس کے کئی فائدے اس طالب علم کو حاصل ہوجاتے ہیں۔ ایک تو یہ کہ اعلیٰ اور میعاری تعلیم حاصل ہوگی۔ دوسرے یہ کہ زندگی کا ڈسیپلن بھی سیکھ جائیں گے۔ تیسرے یہ کہ اسی مقام پر پُرکشش ملازمت بھی مل جائے گی اور چوتھے یہ کہ یہاں سے ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی اور روزگار کے شعبوں میں ترجیحی مراتب حاصل ہوسکیں گے۔


ایک انتخاب کے ساتھ اتنے سارے فوائد شاید ہی کسی ایک جگہ کسی بھی طالب علم کو اس کی لیاقت،صلاحیت اوراستعداد کی بنیاد پر بنا سفارش حاصل ہوسکیں۔ آئیے ہندوستانی دفاعی شعبوں میں بارہویں جماعت کامیاب طلبا کے لیے فی الحال جو مواقع مہیا ہیں اورانتخاب کا جو مرحلہ چل رہا ہے اس کی کچھ تفصیل جان لیں اور عمل کی کوشش کر کے ان ثمرات سے مستفیض ہوسکیں۔

انڈین نیوی میں داخلے

دفاعی شعبوں میں کلیدی شعبہ انڈین نیوی کا ہوتا ہے۔ اس کے ایکزیکٹیو اینڈٹکنیکل اور ایجوکیشن برانچ میں فی الحال داخلے جاری ہیں۔ یہ پرمننٹ کمیشن (پی سی) 10+2 کیڈٹ (بی ٹیک) انٹری اسکیم ہے۔ناول اکیڈیمی ایزھیملہ کیرالا میں یہ مواقع حاصل ہیں یعنی اس ادارے میں بھرتی عمل میں آئے گی۔

کون درخواست جمع کر سکتا ہے:
ایسے غیر شادی شدہ لڑکے جنھوں نے جے ای ای مین کامیاب کیا ہو وہی درخواست جعم کر سکتے ہیں۔
پوسٹ کی تعداد:
بھرتی کے قابل جملہ پوسٹوں کی تعداد 34 ہے۔جس میں ایجوکیشن برانچ میں 5اور ایکزیکٹیو اینڈ ٹکینکل برانچ میں 29 پوسٹ مخلوعہ ہیں۔
تعلیمی اہلیت
فزکس،کیمسٹری،میتھس (پی سی ایم) سے 10+2 یا اس کے مماثل امتحان کم ز کم 70% نشانات سے کامیاب ہوں۔اسی طرح اور اس کے علاوہ دسویں یا بارہویں جماعت میں انگلش سبجکٹ میں بھی کم از کم 50%نشانات حاصل کئے ہوں۔اور اس کے علاوہ لازمی طور پر جنھوں نے جے ای ای (مین) میں شرکت کی ہو۔
حد عمر:
2جولائی 2001 سے یکم جنوری 2004 کے درمیان کی پیدائش ہو۔اور قد کم از کم 157 سنٹی میٹر ہو۔جسمانی صحت اچھی ہو
انتخاب:
جے ای ای مین کے آل انڈیا رینک کی بنیا د پر ایس ایس بی انٹرویو کے لیے طلب کیا جاے گا۔جنھیں
شارٹ لسٹ کیا جاے گا انھیں ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جاے گی۔اور اسیے طلبا کو بنگلورو۔ بھوپال، وشاکھا پٹنم اور کولکتہ میں نومبر 2002 سے جنوری 2021 کے درمیان انٹرویو کے لیے طلب کیا جاے گا۔اس سلسلہ میں طلبا کو AC(III tier) ریل کا کرایہ ادا کیا جاے گا۔
انٹرویو:
یہ انٹرویو دومرحلوں پر مشتمل ہوگا۔پہلا مرحلہ ایک ٹسٹ ہوگا جس میں انٹلی جنس ٹسٹ، پکچر پرسپشن اینڈ گروپ ڈسکشن شامل ہیں۔جو طلبا اس انٹرویو کے پہلے مرحلے میں نا کام ہوں انھیں واپس بھیچ دیا جاے گا جب کہ کامیاب طلبا کو انٹرویو کے دوسرے مرحلے میں شامل کیا جاے گا۔ یہ مرحلہ سائکالوجیکل ٹسٹنگ، گروپ ٹسٹنگ اور انٹرویو پر مبنی ہوگا۔یہ مرحلہ 4 دن تک جاری رہ سکتا ہے۔
میڈیکل جانچ:
مذکورہ انٹرویو کے دونوں مراحل میں کامیاب طلبا کو میڈیکل جانچ کے مراحل سے گذرنا ہوگا جو 3-5 کام کے دنوں میں مکمل ہو سکے گا۔
انجنئیرنگ برانچ:
جس انجنئیرنگ برانچ میں داخلہ کیا جاے گا وہ یہ ہے۔ اپلائیڈ الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن انجنئیرنگ۔ یہ چار سالہ کورس ہوگا۔کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد بی ٹیک ڈگری جواہر لعل یونیورسٹی سے جاری کی جاے گی۔
درخواست:
درخواست صرف آن لائن طریقہ پر جمع کروائی جاسکتی ہے۔
آخری تاریخ:
آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 20-10-2020 مقرر کی گئی ہے۔
ویب سائٹ:
www.joinindiannavy.gov.in

یہ بھی پڑھیں: سول سروسیز امتحان میں کامیابی کے چند اہم ترین رہنمایانہ نکات: جاننا بیحد ضروری، ہوسکتا ہے آپ کا خواب مکمل
Published by: sana Naeem
First published: Oct 13, 2020 01:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading