ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

اہم خبر: اسکول اور کالج کے طلبا کیلئے پری اور پوسٹ میٹرک سرکاری اسکالرشپ شروع: ایسے دیں درخواست

تعلیمی سال 2020-21 کے لیے دسویں جماعت کامیاب طلبا کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ (scholarships) مذکورہ وزارت کی جانب سے دی جاتی ہے جس کا اعلان کر دیا گیا ہے اور درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2020 مقرر کی گئی ہے۔

  • Share this:
اہم خبر: اسکول اور کالج  کے طلبا کیلئے پری اور پوسٹ میٹرک سرکاری اسکالرشپ شروع: ایسے دیں درخواست
یہ اسکالرشپس ملک کی اقلیتی آبادی سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لیے ہوتی ہیں

ہندوستان میں مرکزی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اسکول میں پڑھنے والے بچوں کے لیے مختلف قسم کے اسکالرشپس (scholarships)  دئے جاتے ہیں جو چھٹی جماعت میں زیر تعلیم طلبا سے شروع ہو کر دسویں جماعت کامیاب طلبا تک فراہم ہوتے ہیں۔ یہ اسکالرشپس ملک کی اقلیتی آبادی سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لیے ہوتی ہیں جو مرکزی وزارت اقلیتی امور حکومت ہند کی جانب سے فراہم ہوتی ہے۔ ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے ذہین اور غریب طلبا کی آگے تعلیم کے حصول میں مالی مشکلات سے تعلیم متاثر نہ ہو۔

درخواست کی آخری تاریخ 31 اکتوبر

پری میٹرک اسکالرشپ: I

یہ تعلیمی سال کے 10مہینوں تک داخلہ / ٹیوشن فیس اورمینٹننس الاؤنس کے طور پر ہوگی۔

یہ اسکالرشپ تمام کورس کی تکمیل تک جاری رہے گی۔

کون اہل ہیں؟
اقلیتی طبقہ یعنی مسلم، کرسچین، سکھ، بدھسٹ،جین، پارسی طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبا جو اس اسکیم کے دیگر شرائط کی تکمیل کرتے ہوں۔
پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک پڑھ رہے طلبا جن کے والدین یا سرپرستوں کی سالانہ آمدنی تما م ذرائع سے ایک لاکھ سے کم ہو اور جن طلبا نے اپنے گذشتہ امتحان میں کم از کم 50%نشانات سے کامیابی حاصل کی ہو۔
اسکالرشپ
ایڈمیشن فیس، چھٹی سے دسویں تک،500/= سالانہ۔،ٹیوشن فیس 350/-ماہانہ،اور 100/=ماہانہ مینٹننس الاؤنس، (ڈے اسکالر کے لیے) اور 600/- ماہانہ برائے ہاسٹل طلبا)۔
درخواست
اس پورٹل پر آن لائن درخواست جمع کی جاسکتی ہے۔ https://www.scholarships.gov.in/main.do
آخری تاریخ : 31 اکتوبر 2020

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ II
تعلیمی سال 2020-21 کے لیے دسویں جماعت کامیاب طلبا کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ مذکورہ وزارت کی جانب سے دی جاتی ہے جس کا اعلان کر دیا گیا ہے اور درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2020 مقرر کی گئی ہے۔
اسکالرشپ
گیارہویں اور بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طلبا کے لیے ایڈمیشن اور ٹیوشن فیس کے بہ طور سالانہ 7000/-، اور ٹیوشن فیس کے بہ طور۔ یہی اگر ٹکینکل اور ووکیشنل کورسز ہوں تو سالانہ 10,000/روپے منظور کئے جائیں گے اور انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے طلبا کے لیے ایڈمیشن اور ٹیوشن فیس کے بہ طور 3000/=سالانہ،۔ اسی طرح مینٹننس کے طور پر ڈے اسکالرس کے لیے ماہانہ 230/اور ہاسٹل کے طلبا کے لیے 380/=ماہانہ منظور کئے جائیں گے۔
اہلیت
دسویں کے بعد آئی آئی ٹی، پالی ٹکنک وغیرہ کے طلبا بھی اہل ہوں گے۔ انہیں کو اسکالرشپ منظور کی جائے گی جنھوں نے گذشتہ امتحان میں کم از کم 50%نشانات سے کامیابی حاصل کی ہو  اور  ان کے والدین یا سرپرستوں کی سالانہ آمدنی تما م ذرائع سے دو لاکھ سے کم ہو۔
ایک وقت میں طالب علم سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی کوئی ایک اسکالرشپ ہی حاصل کر سکتا ہے۔ اسکالرشپ کی رقم سیدھے طالب علم کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کی جائے گی۔
درخواست
اس پورٹل پر آن لائن درخواست جمع کی جاسکتی ہے۔ https://www.scholarships.gov.in/main.do
آخری تاریخ: اکتوبر 2020 31
 میرٹ کم مینس اسکالرشپ برائے میرٹ طلبا III
مذکورہ وزارت کی جانب سے میرٹ اسٹوڈنٹس کے لیے سالانہ میرٹ کم مینس اسکالر شپ دی جاتی ہے جس کے ساتھ سالانہ 20,000/ منظور کئے جاتے ہیں بہ طور کورس فیس، اور اسی طرح مینٹننس الاؤنس کے طور پر ہاسٹل کے طلبا کے لیے ماہانہ 1000/=اور ڈے اسکالر کے ماہانہ 500/=منظور کئے جاتے ہیں۔
اہلیت
کسی بھی کالج کے کسی بھی پروفیشنل اور ٹکینکل کورس میں کسی بھی مسابقتی امتحان کے ذریعے داخلہ پانے والے میرٹ کے حامل طلبا اہل ہوں گے۔
انہیں کو اسکالرشپ منظور کی جائے گی جنھوں نے گذشتہ امتحان میں کم از کم 50%نشانات سے کامیابی حاصل کی ہو اور ان کے والدین یا سرپرستوں کی سالانہ آمدنی تما م ذرائع سے دو لاکھ پچاس ہزار سے کم ہو۔
درخواست
اس پورٹل پر آن لائن درخواست جمع کی جاسکتی ہے۔ https://www.scholarships.gov.in/main.do
آخری تاریخ: اکتوبر 2020 31
سنٹرل اسکالرشپ سکیم برائے کالج /یونیورسٹی طلبا IV
یہ سکالرشپ ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، حکومت ہند کی جانب سے دی جاتی ہے۔ سینئیر سیکنڈری امتحان جنھوں نے میرٹ نشانات سے کامیاب کیا ہو وہ اہل ہوں گے۔ اس کے تحت گریجویشن کے پہلے تین برسوں کے لیے سالانہ دس ہزار روپے دئے جاتے ہیں اور پوسٹ گریجویشن سطح پر سالانہ بیس ہزار روپے منظور کئے جاتے ہیں۔
درخواست
درخواست آن لائن جمع کی جانی چاہیے جس کے لیے یہ https://scholarships.gov.in/public/schemeGuidelines/Guidelines_DOHE_CSSS.pdf ویب پورٹل دیکھا جاسکتا ہے۔
آخری تاریخ: اکتوبر 2020 31
نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ اسکیمV
یہ اسکالرشپ مرکزی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کی جانب سے دی جاتی ہے۔ اس سال اس اسکالرشپ کی تعداد ایک لاکھ ہے۔ یہ سکالرشپ ہر سال صرف انہی بچوں کو منظور کی جاتی ہے جنھوں نے سرکاری یا امدادی یا کسی باڈی کے تحت قائم اسکول / کالج سے گیارہویں جماعت کی تعلیم حاصل کر رہے ہوں یا کر چکے ہوں۔ ہر سال فی طلبا بارہ ہزار روپے بہ طور اسکالرشپ منظور کئے جاتے ہیں۔
اسکالر شپ کی منظوری کا طریقہ
نیشنل مینس کم میرٹ سکالرشپ کے لیے طلبا کا انتخاب ایک ٹیسٹ کے ذریعے عمل میں لایا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ کے انعقاد کی ذمہ داری ریاستی حکومت یا مرکزی زیر انتظام علاقے کی سرکار پر ہوتی ہے۔ یہ ٹیسٹ مینٹل ایبلیٹی ٹیسٹ اور اسکالسٹک اپٹی ٹیوڈ ٹسٹ ہوتا ہے۔ یہ ٹیسٹ لازمی ہوتا ہے اور کم ز کم اس میں 35% اسکور حاصل ہو۔
درخواست
اس پورٹل پر https://scholarships.gov.in/public/schemeGuidelines/NMMSSGuidelines.pdf آن لائن درخواست جمع کی جاسکتی ہے۔
آخری تاریخ: اکتوبر 2020 31

ڈسکلیمر:  ڈاکٹر سلمان عابد گذشتہ 30 برس سے ملک کے ممتاز کیریر گائیڈنس اینڈ کونسلنگ ایکسپرٹ ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 22, 2020 11:42 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading