உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CBSE 10th Result 2022: دسویں کے امتحان میں کتنے پاس کتنے فیل، جانیں یہاں پوری تفصیل

    CBSE 10th Result 2022: اس سال امتحان میں 21,09,208 طلبا نے شامل ہونے کے لئے رجسٹریشن کرایا تھا۔ اس میں سے 20,93,978 طلبا امتحان میں شامل ہوئے تھے۔ ان میں سے 19,76,668 طلبا پاس ہوئے ہیں۔ پاس ہونے والے طلبا کا فیصد 94.40 ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: CBSE 10th Result 2022: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن  (CBSE) نے 10ویں کلاس کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ اس کے پہلے آج صبح کلاس 12ویں کے بھی نتائج جاری کردیئے گئے تھے۔ سی بی ایس سی 10ویں کلاس کے امتحان میں شامل اسٹوڈنٹ اپنا رزلٹ CBSE کی آفیشیل ویب سائٹ cbse.nic.in اور results.cbse.gov.in پر جاکر چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 10ویں کا رزلٹ ڈیزی کالر اور امنگ ایپ پر بھی چیک کرسکتے ہیں۔

      واضح رہے کہ اس سال امتحان میں 21,09,208 طلبا نے شامل ہونے کے لئے رجسٹریشن کرایا تھا۔ اس میں سے 20,93,978 اسٹوڈنٹ امتحان میں شامل ہوئے تھے۔ ان میں سے 19,76,668 طلبا پاس ہوئے ہیں۔ پاس ہونے والے طلبا کا فیصد 94.40 ہے۔ 10ویں کی امتحان میں ایک بار پھر لڑکیوں نے پرچم لہرایا ہے۔ لڑکیوں کا پاس فیصد 95.21 فیصد رہا ہے جبکہ لڑکوں کا پاس فیصد 93.80 رہا ہے۔

      10ویں کے امتحان میں کامیاب نہیں ہونے والے طلبا کے پاس کمپارٹمنٹ امتحان میں شامل ہونے کا متبادل کھلا ہوا ہے۔ اس کے لئے الگ سے پوری تفصیل جاری کی جائے گی۔ دسویں کا نتیجہ چیک کرنے کے لئے سب سے پہلے سی بی ایس ای بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ  cbseresults.nic.in پر وزٹ کریں۔

      یہاں ہوم پیج پر جاکر CBSE 10th Result 2022 کے لنک پر کلک کریں، ایک نیا پیج کھلے گا، اس میں لاگن ڈیٹیل میں رول نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرکے سبمٹ کریں۔ سبمٹ کرتے ہی 10ویں کا رزلٹ آپ کی اسکرین پر دکھائی دے گا۔ اسے ڈاون لوڈ کرکے چیک کرلیں۔ مستقبل کے لئے رزلٹ کا ایک پرنٹ کرلیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: