ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

سی بی ایس 12ویں کلاس کے امتحان رد، حکومت کے فیصلے کے بعد طلبا میں خوشی کی لہر، کیجریوال نے بھی کیا خیر مقدم

CBSE 12th exam cancelled 2021ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر (Coronavirus Second Wave) کی وجہ سے سی بی ایس ای کی 12 ویں کلاس (CBSE12th Class Exams Cancel) کے امتحانات رد کر دی گئی ہیں

  • Share this:
سی بی ایس 12ویں کلاس کے امتحان رد، حکومت کے فیصلے کے بعد طلبا میں خوشی کی لہر، کیجریوال نے بھی کیا خیر مقدم
CBSE 12th exam cancelled 2021ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر (Coronavirus Second Wave) کی وجہ سے سی بی ایس ای کی 12 ویں کلاس (CBSE12th Class Exams Cancel) کے امتحانات رد کر دی گئی ہیں

نئی دہلی. ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر  (Coronavirus Second Wave) کی وجہ سے سی بی ایس ای کی 12 ویں کلاس  (CBSE12th Class Exams Cancel)  کے امتحانات رد کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ امتحان کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت منعقدہ میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر اور مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے علاوہ  میٹنگ میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ ہائر ایجوکیشن آف وزارت تعلیم شامل رہے۔


میٹنگ میں سی بی ایس ای CBSE کے چیئرمین نے بھی شرکت کی۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم کو امتحان کے انعقاد کے تمام متبادل کے بارے میں بتایا گیا۔ حالانکہ میٹنگ کے بعد اس نتیجے پر پہنچا  گیا کہ کورونا وائرس بحران  کے دوران سی بی ایس ای 12 ویں کے امتحان کا انعقاد کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ اس کے بعد ان امتحانات کو رد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بعد میں ، جب بھی امتحان کا انعقاد جائے گا  بچوں کے والدین کو اس کے بارے میں بتایا جائے گا۔


اروند  کیجریوال نے کی  تھی امتحان رد کرنے کی مانگ


کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر  مسلسل بورڈ کے امتحان کورد کرنے کے لئے کیا جارہا تھا۔ اس سلسلے میں دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بچے اور والدین بارہویں کے امتحان کو لے کر بہت فکر مند ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ بغیر ویکسین کے ، بارہویں کا امتحان نہ ہو۔ میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ بارہویں کا امتحان رد کیا جائے۔ گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر ان کا جائزہ لیا جائے۔

سی ایم کیجریوال نے امتحان رد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ، 'مجھے خوشی ہے کہ کلاس 12 کے امتحان رد کو کردیا گیا ہے۔ ہم سب بچوں کی صحت کو لیکر کافی فکر مند تھے ۔


اس کے ساتھ ہی  تقریبا 300 طلبا نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ایک خط لکھا تھا اور امتحان کے انعقاد کا از خود نوٹس لیتے ہوئے انہیں رد کرنے کی اپیل کی تھی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ اس وبا کے درمیان امتحانات کا انعقاد نہ صرف طلباء بلکہ ان کے اہل خانہ ، اساتذہ اور دیگر عملہ کے لئے بھی زندگی کو خطرے میں ڈالنے جیسا تھا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 01, 2021 08:14 PM IST