ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

15جولائی سے پہلے جاری ہوں گے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس سی کے نتائج، نئے نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ کی منظوری

نئے حلف نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای دونوں کے نتائج پندرہ جولائی سے پہلے اعلان کر دئیے جائیں گے۔

  • Share this:
15جولائی سے پہلے جاری ہوں گے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس سی کے نتائج، نئے نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ کی منظوری
15جولائی سے پہلے جاری ہوں گے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس سی کے نتائج

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت (Central Government) نے سپریم کورٹ  (Supreme Court) کے حکم پر سی بی ایس ای بورڈ امتحان کو لے کر نیا حلف نامہ (CBSE Board Exam Notification) پیش کر دیا ہے۔ حلف نامے میں ان ساری باتوں کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن پر جمعرات کو سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اعتراض جتایا تھا۔ نئے حلف نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای دونوں کے نتائج پندرہ جولائی سے پہلے اعلان کر دئیے جائیں گے۔ سی بی ایس ای نے بتایا کہ یہ نتیجے تین پیپرز کے اسسمنٹ کی بنیاد پر جاری ہوں گے اور اسی بنیاد پر طلبہ داخلہ لے سکتے ہیں۔ بارہویں کلاس کے طلبہ بعد میں امتحان دے سکتے ہین۔ اگر وہ ایسا متبادل چنتے ہیں تو امتحان میں حاصل کئے گئے نمبر ہی فائنل ہوں گے۔ اسسمنٹ کے نمبر نہیں جڑیں گے۔



سی بی ایس ای کے حلف نامے کو منظور کرتے ہوئے سپریم کورڈ نے بورڈ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسی کے ساتھ اس بات پر بھی مہر لگ گئی کہ 1 سے 15 جولائی کو ہونے والے سی بی ایس ای کے امتحانات اب منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ جمعرات کو ہوئی سماعت میں مرکزی حکومت نے اپنا موقف رکھتے ہوئے سی بی ایس ای بورڈ کی دسویں اور بارہویں کے امتحانات کو منسوخ کرنے کے فیصلے کے بارے میں عدالت عظمیٰ کو جانکاری دی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے ٹائم لائن اور ریزلٹ کے طئے شدہ وقت سمیت کئی باتوں کو واضح کرنے کے لئے مرکزی حکومت سے نیا حلف نامہ دینے کو کہا تھا۔
First published: Jun 26, 2020 11:22 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading