ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

بڑی خبر : سی بی ایس ای 10 ویں اور 12 ویں کے جولائی میں ہونے والے امتحانات رد ہوں گے ، مرکز نے سپریم کورٹ کو دی جانکاری

ملک بھر میں کورونا وائرس کے لگاتار تیزی سے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے سی بی ایس ای نے دسویں اور بارہویں کے ایک سے پندرہ جولائی کے درمیان ہونے والے امتحانات کو رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

  • Share this:
بڑی خبر : سی بی ایس ای 10 ویں اور 12 ویں کے جولائی میں ہونے والے امتحانات رد ہوں گے ، مرکز نے سپریم کورٹ کو دی جانکاری
بڑی خبر : سی بی ایس ای 10 ویں اور 12 ویں کے جولائی میں ہونے والے امتحانات رد ہوں گے ، مرکز نے سپریم کورٹ کو دی جانکاری

سی بی ایس ای بورڈ امتحانات کو لے کر بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے لگاتار تیزی سے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن یعنی سی بی ایس ای نے دسویں اور بارہویں کے ایک سے پندرہ جولائی کے درمیان ہونے والے امتحانات کو رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بورڈ نے سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت عظمی کو اپنے اس فیصلہ سے واقف کرایا ۔


سی بی ایس ای بورڈ کے ملتوی امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک ہونے تھے ، مگر امتحانات رد کرنے کو لے کر کچھ والدین نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی ، جس کے بعد عدالت نے سی بی ایس ای سے پوچھا تھا کہ کیا امتحانات رد کئے جاسکتے ہیں ۔ اسی کے بعد اب بورڈ نے اپنا جواب داخل کرتے ہوئے عدالت کو دسویں اور بارہویں کے باقی امتحانات رد کرنے کے فیصلہ کی جانکاری دی ۔ حالات معمول پر آنے پر بارہویں کے امتحانات کرائے جاسکتے ہیں ۔


اہم باتیں


دہلی ، مہاراشٹر اور تمل ناڈو نے ایگزام منعقد کرنے سے معذرت ظاہر کی تھی ۔

بارہویں کے طلبہ کیلئے گزشتہ تین امتحانات کی بنیاد پر اسسٹمنٹ کیا جائے گا ۔

بعد میں حالات معمول پر آنے امتحانات منعقد کرانے کا آپشن برقرار رہے گا ۔

دسویں کے طلبہ کو کوئی امتحان نہیں دینا ہوگا ۔

کل نوٹیفکیشن جاری کرے گا بورڈ

امتحانات سے متعلق سبھی جانکاری دینے کیلئے سی بی ایس ای بورڈ کل یعنی جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کرے گا ، جس میں امتحانات رد ہونے کی صورت میں نمبر دینے اور نتائج جاری کرنے سے متعلق سبھی جانکاریاں دی جائیں گی ۔
First published: Jun 25, 2020 03:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading