ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

CBSE 12th Result : سی بی ایس ای نے جاری کیا بارہویں کا ریزلٹ ، 88.78 فیصد طلبہ پاس

CBSE 12th Result : سی بی ایس ای نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ 15 جولائی سے پہلے ہی ریزلٹ جاری کردیا جائے گا ۔ اس سال کل 94.39 فیصد طلبہ پاس ہوئے ۔

  • Share this:
CBSE 12th Result : سی بی ایس ای نے جاری کیا بارہویں کا ریزلٹ ، 88.78 فیصد طلبہ پاس
CBSE 12th Result : سی بی ایس ای نے جاری کیا بارہویں کا ریزلٹ ، 94.39 فیصد طلبہ پاس

CBSE 12th Result : سی بی ایس ای نے 12 جماعت کے ریزلٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ آج اس بات کی کافی قیاس آرائی کی جارہی تھی ۔ سی بی ایس ای نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ 15 جولائی سے پہلے ہی ریزلٹ جاری کردیا جائے گا ۔ اس سال کل 88.78 فیصد طلبہ پاس ہوئے ۔ بتادیں کہ پہلے سی بی ایس ای نے یکم جولائی سے پندرہ جولائی کے درمیان امتحان لینے کا اعلان کیا تھا ، لیکن طلبہ کے والدین کے ذریعہ اس کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ، جس کے بعد سی بی ایس ای نے امتحانات کو منسوخ کردیا اور 15 جولائی تک ریزلٹ جاری کرنے کی بات کہی ۔


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں سے ہر سال سی بی ایس ای پہلے بارہویں اور پھر دسویں کا ریزلٹ جاری کرتا رہا ہے ، لیکن اس مرتبہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ایسی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ شاید ایک ساتھ ہی ریزلٹ جاری کردیا جائے ، لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ سی بی ایس ای نے بارہویں کے نتائج کا پہلے اعلان کردیا ہے ۔


ان آن لائن ویب سائٹس پر چیک کرسکتے ہیں نتائج


cbse.nic.in

www.results.nic.in

www.cbseresults.nic.in

آف لائن موڈ میں ایسے دیکھ سکتے ہیں ریزلٹ

آئی وی آر ایس ایک طرح کی ٹیلی فونک سہولت ہے ، جس کے ذریعہ طلبہ اپنا ریزلٹ جان سکتے ہیں ۔ اس کیلئے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر این آئی سی اس دن ایک ٹیلی فون نمبر دستیاب کراتا ہے ، جس کے ذریعہ طلبہ اپنا ریزلٹ جان سکتے ہیں ۔ گزشتہ سال این آئی سی نے دہلی کیلئے الگ اور باق پورے ملک کیلئے الگ نمبر جاری کیا تھا ۔

ڈیجی ریزلٹ ایپ

سی بی ایس ای کا ریزلٹ ڈیجی ریزلٹ ایپ پر بھی دستیاب ہے ۔ اس کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 13, 2020 01:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading