سی بی ایس ای 10 ویں ایس ایس ٹی سیمپل پیپر: سوشل سائنس میں آئیں گے 35 سوال، جانئے کیسے ہوں گے سوال
سی بی ایس ای 10 ویں ایس ایس ٹی سیمپل پیپر: سوشل سائنس میں آئیں گے 35 سوال
سی بی ایس ای کلاس 10 ویں بورڈ کا امتحان جاری ہے۔ نیوز 18 اردو طلبہ کے لئے موضوع کے مطابق سیمپل پیپر اپ لوڈ کرتا ہے۔ اس کی مدد سے طلبہ زیادہ پریکٹس کر سکتے ہیں۔
سی بی ایس ای بورڈ امتحان 2020: سی بی ایس ای کلاس 10 ویں بورڈ کا امتحان (CBSE Class 10 Board Exams) جاری ہے۔ ایسے میں طلبہ اپنے امتحان کی تیاریوں میں جٹے ہوں گے۔ 12مارچ 2020 کو ریاضی کا پیپر ہونے کے بعد طلبہ سوشل سائنس پیپر کی تیاری کریں گے۔ سی بی ایس ای 18 مارچ 2020 کو سوشل سائنس کا پیپر منعقد کرنے والا ہے۔ ڈیٹ شیٹ اور شیڈول کے مطابق، 18 مارچ 2020 کو امتحان صبح 10:30 سے شروع ہو گا اور 1:30 بجے تک چلے گا۔ چونکہ امتحان بہت نزدیک ہے، طلبہ نے اپنے نصاب سے پڑھائی پوری کر لی ہو گی اور اب وہ سیمپل پیپر سے پریکٹس کرنے میں مصروف ہوں گے۔ نیوز 18 اردو ایسے طلبہ کے لئے موضوع کے مطابق سیمپل پیپر اپ لوڈ کرتا ہے۔ اس کی مدد سے طلبہ زیادہ پریکٹس کر سکتے ہیں۔
بتا دیں کہ امتحان کے لئے تین گھنٹے کا وقت ملے گا۔ پیپر کل 80 نمبر کا ہو گا۔ پیپر میں 35 سوال ہوں گے اور سبھی سوال لازمی ہوں گے۔ 1 سے 20 تک کے سوال ایک ایک نمبر کے ہوں گے۔ اس کے بعد 21 سے 28 تک کے سوالوں کے جواب طلبہ کو 80 لفظوں میں لکھنے ہوں گے۔ یہ تین نمبر والے سوال ہوں گے۔ 29 سے 34 نمبر تک کے سوال 5 نمبر کے ہوں گے اور ان کا جواب 100 لفظ میں دینا ہو گا۔ وہیں 35 نمبر کا سوال میپ ہو گا۔ اس میں دو سوال ہوں گے۔ ایک تاریخ سے اور ایک جغرافیہ سے۔ دونوں میپ کے لئے 3-3 نمبر ملیں گے۔
For more Sample Papers from CBSE Board, please Click here:
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔