ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

سی بی ایس ای کلاس 12 اکاؤنٹینسی سیمپل پیپر: اکاؤنٹس امتحان میں بچے ہیں صرف دو دن، سیمپل پیپر سے کریں تیاری

سی بی ایس ای نے طلبہ کی مدد کے لئے کلاس 10 ویں اور 12 ویں کے سبھی اہم موضوعات کے لئے ماڈل پیپر جاری کئے ہیں۔

  • Share this:
سی بی ایس ای کلاس 12 اکاؤنٹینسی سیمپل پیپر: اکاؤنٹس امتحان میں بچے ہیں صرف دو دن، سیمپل پیپر سے کریں تیاری
علامتی فوٹو

سی بی ایس ای کلاس 12 اکاؤنٹینسی۔ سیمپل پیپر: سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کلاس 12 ویں کا بورڈ امتحان شروع ہو چکا ہے اور طلبہ اصل امتحانات کی تیاری میں جٹے ہوئے ہیں۔ سی بی ایس ای CBSE نے بھی طلبہ کی مدد کے لئے کلاس 10 ویں اور 12 ویں کے سبھی اہم موضوعات کے لئے ماڈل پیپر جاری کئے ہیں۔ 5 مارچ 2020 کو 12 ویں کے کامرس طلبہ کے لئے اکاؤنٹینسی (CBSE Class 12 Accountancy) کا پیپر منعقد ہونے والا ہے۔ ایسے میں ہم یہاں طلبہ کے لئے اکاؤنٹ پیپر کا سیمپل پیپر لے کر آئے ہیں۔ اگر امتحان کی نوعیت، لفظوں کی حد اور سوالوں کی قسم وغیرہ کے بارے میں معلوم ہو تو امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنا آسان ہو گا۔


سی بی ایس ای کلاس 12 ویں اکاؤنٹینسی (CBSE Class 12 Accountancy board exam)  کا پیپر 5 مارچ 2020 سے ہو گا۔ ایسے میں امتحان کی تیاری کے لئے صرف دو دن بچے ہیں۔ طلبہ زیادہ سے زیادہ سیمپل پیپر حل کر کے اپنی تیاری پوری کر سکتے ہیں۔ بتا دیں کہ سیمپل پیپر صرف تیاری کے لئے دئیے گئے ہیں۔ ان کا بورڈ امتحان پیپر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس سے پریکٹس کرنے کے بعد اکاؤنٹس سلیبس کی سمجھ ہو جائے گی اور طلبہ اچھا اسکور حاصل کر سکتے ہیں۔


For more sample papers from CBSE Class 12 Commerce, please Click here:

First published: Mar 04, 2020 04:44 PM IST