ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

CBSE Class XII board exams:جولائی میں منعقد ہوسکتے سی بی ایس ای بارہویں بورڈ امتحانات، جانیے تفصیلات

CBSE  Class  XII  board exams:امکان ہے کہ یہ امتحانات جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد ہوں گے۔ جس میں طلبہ کو مکمل احتیاط برتنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔ تاکہ ان کی صحت پر کوئی اثر نہ پڑے۔

  • Share this:
CBSE Class XII board exams:جولائی میں منعقد ہوسکتے سی بی ایس ای بارہویں بورڈ امتحانات، جانیے تفصیلات
(Image by shutterstock / representational)

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) 12 ویں کے بورڈ امتحانات(CBSE  Class  XII  board exams) کے سلسلے میں نئے منصوبہ اور تجاویز سامنے آرہی ہے۔ سی بی ایس ای بارہویں بورڈ امتحانات جولائی میں منعقد ہونے کی امید ہے۔ اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ صرف اہم مضامین کے ہی امتحانات ہوسکتے ہیں۔امکان ہے کہ یہ امتحانات جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد ہوں گے۔ جس میں طلبہ کو مکمل احتیاط برتنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔ تاکہ ان کی صحت پر کوئی اثر نہ پڑے۔


وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں وزرا کے ایک گروپ کے ساتھ ایک میٹنگ میں ریاستوں نے زیادہ تر سی بی ایس ای جماعت بارہویں بورڈ کے لئے امتحانات کی حمایت کی ہے اور انھوں نے صرف 19 بنیادی مضامین کے لئے فزیکل امتحاناتمنعقد کے لئے سی بی ایس ای کے ساتھ "وسیع رضامندی" ظاہر کی ہے۔ بورڈ امتحانات کے متعلق کئی تجاویز پرغور کررہاہے ۔



بارہویں بورڈ کے امتحانات نہ کروانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ لیکن طلبہ کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنیادی مضامین میں امتحانات ہوں گے۔ اس ملاقات میں شریک ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ریاستوں کے وزرائے اعلی نے امتحانات کی حمایت کی ہے ۔

اجلاس کے دوران وزیر تعلیم رمیش پوکریال (Ramesh Pokhriyal) نے طلبہ کے مستقبل کے لئے بارہویں جماعت کے امتحانات کی اہمیت کو نوٹ کیا۔ وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سی بی ایس ای بورڈ امتحانات کو منسوخ کیا اور انٹر نل ٹیسٹ کے ذریعے اس کی جانچ کی جائے۔ لیکن وزارت تعلیم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک طالب علم کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے بارہویں جماعت کے امتحانات بہت اہم ہیں۔

وزارت نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ نے "اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کی ترجیح تمام امتحانات کو کشادہ اور محفوظ ماحول میں کروانا ہے۔"وزارت نے متفقہ نکات کی وضاحت کیے بغیر مزید کہا کہ جب ایک وسیع اتفاق رائے موجود تھا ، اس وقت یہ فیصلہ کیا گیا کہ ریاستیں اور مرکزی ریاستیں معاملے کی مزید جانچ پڑتال کرنا چاہیں اور 25 مئی تک تحریری طور پر اپنی رائے بھیجیں‘‘۔


مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ یہ اتفاق رائے طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، اسی اسکول میں امتحان لیا جائے گا اور 19 بنیادی مضامین کے امتحانات ہر ایک میں 90 منٹ کی مدت کے ہوں گے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 24, 2021 11:52 AM IST