உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CBSE 12th Result 2021 : سی بی ایس ای کے 12ویں کے نتائج کا اعلان، 99.37 فیصد طلبہ کامیاب

    CBSE 12th Result 2021 : سی بی ایس ای کے 12 ویں امتحان کے نتائج جاری کر دیئےگئےہیں۔

    اس سال 14،30،188 طلباء نے 12 ویں کے امتحان کے لئے اندراج کیا تھا۔ ان میں سے باقاعدہ طلبہ کی تعداد 13،04،561 ہے جن کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ پاس طلباء کی تعداد 12،96،318 ہے۔ 99.37 فیصد طلبہ کامیاب قراردیئےگئےہیں

    • Share this:
      CBSE 12th Result 2021 : سی بی ایس ای کے 12 ویں امتحان کے نتائج جاری کر دیئےگئےہیں۔ نتائج کے لیے طلبہ کا انتظار ختم ہوگیا۔ 12 ویں کے نتائج سرکاری ویب سائٹ cbseresults.nic.in پر جاری کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 31 جولائی تک نتائج (CBSE 12th Result 2021) کا اعلان کرنے کی ہدایت دی تھی۔

      اس سال 14،30،188 طلباء نے 12 ویں کے امتحان کے لئے اندراج کیا تھا۔ ان میں سے باقاعدہ طلبہ کی تعداد 13،04،561 ہے جن کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ پاس طلباء کی تعداد 12،96،318 ہے۔ 99.37 فیصد طلبہ کامیاب قراردیئےگئےہیں۔

      لڑکوں کے مقابلہ لڑکیوں کی سبقت

      اس سال 99.37 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لڑکیوں کا نتیجہ 99.67 فیصد جبکہ لڑکوں کا نتیجہ 99.13 فیصد رہا۔ یعنی لڑکیوں میں کامیابی کا تناسب لڑکوں سے 0.54 بہتر رہا ہے۔


      اسی کے مطابق ، سی بی ایس ای نے (سی بی ایس ای 12 واں نتیجہ 2021) آج نتائج جاری کیےہیں۔12ویں کے نتائج کو کلاس دسویں ، گیارہویں اور پری بورڈ امتحانات میں حاصل کردہ نمبر کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔ 30 فیصد نمبر دسویں بورڈ کے امتحان کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ، اگلے 30 فیصد نمبر 11 ویں کلاس کی بنیاد پر دیئے جائیں گے اور 40 فیصد نمبر 12 ویں کلاس یونٹ ، مڈ ٹرم اور پری بورڈ امتحانات کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔

      12 ویں نتائج طلباء ذیل میں دیے گئے  لنک کے ذریعہ اپنے نتائج چیک کر سکتے ہیں۔

      https://cbseresults.nic.in/class12/Class12th21.htm
      https://josaa.nic.in/class12/class12th21.htm
      https://testservices.nic.in/class12/class12th21.htm

      اس سال کوئی میرٹ لسٹ نہیں۔

      چونکہ کویوڈ کی دوسری لہر کے درمیان امتحانات نہیں ہوسکے تھے ، بورڈ نے اس سال سی بی ایس ای کلاس 12 ویں کے نتائج 2021 کے ساتھ کوئی میرٹ کی فہرست جاری نہیں کی ہے۔دہلی کے 2،91،606 طلباء نے امتحان کے لئے اندراج کیا تھا ، جن میں سے 2،91،135 طلباء کامیاب قراردیئےگئے ہیں۔ سی بی ایس ای 12 ویں کلاس کے 65،184 سے زائد طلبا کے نتائج پراب آنا باقی ہے۔ اس پربورڈ میں کارروائی جاری ہے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: