ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

CBSE Class 12 Result 2021: سی بی ایس ای نے بارہویں جماعت ٹیبلٹ کیلئے تیارکیا پورٹل

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام حساب کتاب کے کام کو آسان کرے گا، وقت کو کم کرے گا اور بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرے گا۔ یہ سسٹم سی بی ایس ای سے پاس ہونے والے طلبہ کے دسویں جماعت کے نمبروں کو بھی ظاہر کرے گا۔

  • Share this:
CBSE Class 12 Result 2021: سی بی ایس ای نے بارہویں جماعت ٹیبلٹ کیلئے تیارکیا پورٹل
علامتی تصویر

حال ہی سپریم کورٹ (Supreme Court) کی جانب سے بارہویں جماعت نتائج کے لیے ٹیبلٹ فارمولے کو سپریم کورٹ کی منظووری ملنے کے بعدسینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (Central Board of Secondary Education) نے تمام پرنسپلوں کو 12ویں کے نتائج کے کام کو آسان بنانے کے لئے انفارمیشن ٹکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت دی یے۔


نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ یہ نظام حساب کتاب کے کام کو آسان کرے گا، وقت کو کم کرے گا اور بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرے گا۔ یہ سسٹم سی بی ایس ای سے پاس ہونے والے طلبہ کے دسویں جماعت کے نمبروں کو بھی ظاہر کرے گا۔


کیا ہے 30:30:40 فارمولہ جس سے طے ہوں گے CBSE 12th Result ؟ ، سپریم کورٹ بھی ہے متفق
کیا ہے 30:30:40 فارمولہ جس سے طے ہوں گے CBSE 12th Result ؟ ، سپریم کورٹ بھی ہے متفق


مذکورہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کے دسویں جماعت کے ڈیٹا کو لینے کی بھی کوشش کی جائے گی۔ تمام طلبہ کے لئے دسویں جماعت کے نتائج کی جانچ پڑتال اور نئی پیش رفت کے لیے پورٹل پیر سے دستیاب ہوگا جبکہ دوسرے اجزاء کے لئے سوفٹ ویئر کے دوسرے ماڈیول اس کے بعد فراہم کیے جائیں گے۔

ٹیبلشن پالیسی کے مطابق اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 23 جون 2021 تک اپنی نتائج کی کمیٹیاں تشکیل دیں اور تمام نشانات کو اپلوڈ کریں۔ جن میں بارہویں تھیوری اسکور اور یونٹ ٹیسٹ اور پری بورڈ اسکور شامل ہیں۔ اس سب کو 15 جولائی تک اپ لوڈ کریں۔ جس کے بعد حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

بورڈ اس سال سب سے اوپر 0.1فیصد طلبہ کی کوئی میرٹ کی فہرست شائع نہیں کرے گا اور نہ ہی وہ میرٹ سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jun 20, 2021 08:31 AM IST