CBSE کا بڑا قدم، پاکستانی شاعر فیض کی نظموں سمیت اسلام سے متعلق معلومات والا مواد نصاب سے ہٹوایا
اپنے نئے نصاب میں سی بی ایس ای CBSE نے دسویں جماعت کی سماجیات کی کتاب سے پاکستانی شاعر فیض احمد فیض Faiz Ahmad Faiz کی شاعری اور گیارہویں جماعت کی تاریخ کی کتاب سے اسلام کے قیام، اس کے عروج اور توسیع سے متعلق مواد کو ہٹا دیا ہے۔
CBSE New Syllabus 2022, Faiz Ahmad Faiz, CBSE 10th Syllabus: سی بی ایس ای CBSE یعنی سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے نئے تعلیمی سیشن کے لیے نصاب کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے نئے نصاب میں سی بی ایس ای نے دسویں جماعت کی سماجیات کی کتاب سے پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی شاعری اور گیارہویں جماعت کی تاریخ کی کتاب سے اسلام کے قیام، اس کے عروج اور توسیع سے متعلق مواد کو ہٹا دیا ہے۔ اسی طرح بارہویں کی کتاب سے مغل دور پر مبنی ایک باب میں تبدیلی کی گئی ہے۔اس کی جگہ پر خانہ بدوش حکمرانی کا باب جوڑا گیا ہے جس میں چنگیز خان کو ایک شخصیت اور حاکم کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔نصاب میں ان تبدیلیوں کے بعد کچھ اساتذہ نے اس پر سوال اٹھائے ہیں ۔
اسی طرح کلاس 10 کے نصاب میں 'فوڈ سکیورٹی' food security سے متعلق باب سے 'زراعت پر عالمگیریت کے اثرات' کا موضوع نصاب سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ پاکستانی شاعر ف فیض احمد فیض کی دو اردو نظموں کا ترجمہ شدہ اقتباس 'مذہب، فرقہ واریت اور سیاست- فرقہ واریت سیکولر ریاست' کو بھی اس سال باہر کر دیا گیا ہے۔سی بی ایس ای نے نصاب کے مواد سے 'جمہوریت اور تنوع' (Democracy and Diversity') کے باب کو بھی ہٹا دیا ہے۔
مضامین یا باب Subjectsnd Achapters کو ہٹائے جانے کے استدلال کے بارے میں پوچھے جانے پر، عہدیداروں نے کہا کہ یہ تبدیلی نصاب کی معقولیت کا حصہ ہے اور یہ نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (NCERT) کی سفارشات کے مطابق ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔