CCI Recruitment 2022: جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی بھرتی، جانیے تفصیلات
علامتی تصویر
آسامیوں کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 فروری 2022 تک ہے۔ درخواست دہندگان کو مرکزی یا ریاستی حکومتوں، سرکاری کمپنیوں یا خود مختار اداروں یا ریگولیٹری اتھارٹیز یا یونیورسٹیوں یا مرکزی/ریاستی حکومتوں کے تعلیمی یا تحقیقی یا عدالتی اداروں وغیرہ کے ملازمین ہونا چاہیے۔
کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا (Competition Commission of India) سی سی آئی نے امیدواروں سے جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اہل امیدوار سی سی آئی کی آفیشل سائٹ cci.gov.in کے ذریعے آسامیوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس بھرتی مہم سے تنظیم میں 12 آسامیاں بھری جائیں گی۔
آسامیوں کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 فروری 2022 تک ہے۔ درخواست دہندگان کو مرکزی یا ریاستی حکومتوں، سرکاری کمپنیوں یا خود مختار اداروں یا ریگولیٹری اتھارٹیز یا یونیورسٹیوں یا مرکزی/ریاستی حکومتوں کے تعلیمی یا تحقیقی یا عدالتی اداروں وغیرہ کے ملازمین ہونا چاہیے۔ اہلیت، انتخاب کے عمل اور دیگر تفصیلات کے لیے نیچے پڑھیں۔
دونوں عہدوں کے لیے تعلیمی قابلیت میں قانون/ اقتصادیات/ کامرس/ بزنس ایڈمنسٹریشن میں فنانس اور اکاؤنٹس/ CA/ CS/ کاسٹ اکاؤنٹنٹ میں بیچلر ڈگری یا سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ مفید سمجھی جانے والی کوئی بھی اس کے مساوی ڈگری شامل ہے۔ جو امیدوار اسامیوں کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں۔ وہ ویب سائٹ پر چیک کریں۔
تنخواہ پیمانے
بنیادی تنخواہ کے علاوہ پوسٹوں میں وقتاً فوقتاً مرکزی حکومت کے ملازمین پر لاگو ہونے والی شرحوں کے مطابق ڈی اے، ایچ آر اے اور ٹرانسپورٹ الاؤنس وغیرہ ہوتے ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔