உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Central Silk Board: سینٹرل سلک بورڈمیں ٹرینرز اورٹریننگ اسسٹنٹ کی بھرتی، کون کون ہوسکتےہیں اس کےاہل؟

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    ایل پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انٹرویو وارانسی میں نومبر 2021 کے آخری ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔ تاریخ اور مقام کی اطلاع ای میل/ٹیلیفونک کال کے ذریعے دی جائے گی اور اسے ویب سائٹ csb.gov.in پر شائع کیا جائے گا۔

    • Share this:
      سنٹرل سلک بورڈ Central Silk Board نے 60 ٹرینرز اور ٹریننگ اسسٹنٹ کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ وارانسی کلسٹر (وارنسی اور اتر کے ملحقہ اضلاع) میں لاگو سمرتھ کے نام سے مشہور ’’ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت بڑھانے کی اسکیم‘‘ (Scheme for Capacity Building in Textile Sector) کے تحت کنٹریکٹ کی بنیاد پر ٹرینر اور ٹریننگ اسسٹنٹ کے عہدوں کے لیے واک ان انٹرویو میں شرکت کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ یہ ایک سال کی مدت کے لیے یا مختص تربیتی ہدف کی تکمیل پر مبنی ہوگا‘‘۔
      درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 نومبر ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو بھری ہوئی درخواست کو معاون دستاویزات کے ساتھ ای میل کے ذریعے بھیجنا چاہیے:
      training.csb@nic.in / rond.csb@nic.in
      ایل پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انٹرویو وارانسی میں نومبر 2021 کے آخری ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔ تاریخ اور مقام کی اطلاع ای میل/ٹیلیفونک کال کے ذریعے دی جائے گی اور اسے ویب سائٹ csb.gov.in پر شائع کیا جائے گا۔بورڈ نے امیدواروں کو مطلع کیا ہے کہ کام کی جگہ وارانسی، اعظم گڑھ اور سون بھدرا ہے اور دیگر ملحقہ اضلاع میں واقع تربیتی مراکز بھی ہیں جو وارانسی تک محدود ہیں۔

      درخواست دینے سے پہلے امیدواروں کو ملازمت کی تفصیلات سے رجوع کرنا چاہیے۔

      درخواست فارم، ملازمت کی تفصیلات وغیرہ اس لنک پر ملاحظہ کیجیے۔

      قومی، بین الا اقوامی ، جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر، فیس بک پر فلو کریں ۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: