Civil Services Exam:پچھڑے اور غریب طلبہ کو سول سروس امتحان کی تیاری کرائیں گے سینٹرل یونیورسٹیاں، جانیے کیا ہے منصوبہ
Civil Services Exam:پچھڑے اور غریب طلبہ کو سول سروس امتحان کی تیاری کرائیں گے سینٹرل یونیورسٹیاں
Civil Services Exam: ایس سی طلباء کے لئے شروع کئے جانے والے کوچنگ سنٹر کی کارکردگی کو بھی چیک کیا جائے گا۔ ہر سال سینٹر میں پڑھنے والے کم از کم 10 فیصد طلباء کو امتحان پاس کرنا ہوتا ہے۔
Civil Services Exam:نئی دہلی: سماج کے پسماندہ اور غریب طبقے کو آگے بڑھانے کی سمت میں حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس کے تحت ملک کی تمام سینٹرل یونیورسٹیوں میں درج فہرست ذاتوں (ایس سی) کے طلباء کو سول سروسز امتحان کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ سینٹر قائم کیے جائیں گے۔ یہ کوچنگ سینٹرل ڈاکٹر امبیڈکر سینٹر آف ایکسی لینس (DACE) کے ذریعہ چلایا جائے گا جو یونیورسٹیوں کے ذریعہ قائم کیا جائے گا۔ یہ سینٹر طلباء اور فیکلٹی وغیرہ کے داخلے کے مکمل نظام کی دیکھ بھال کرے گا۔
30 سینٹرل یونیورسٹیوں میں شروع کرنے کی تیاری
فی الحال اس سال سے ہی ملک کی تقریباً 30 مرکزی یونیورسٹیوں میں ان کوچنگ سینٹرز کو شروع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انتظامی خدمات میں SC طلباء کو مناسب نمائندگی دلانے کے لئے سماجی بااختیار بنانے اور بہبود کی مرکزی وزارت نے یہ پہل کی ہے۔ وزارت سے وابستہ ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن نے اس پوری اسکیم کا بلیو پرنٹ تیار کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ کوچنگ سینٹر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کم از کم ایک مرکزی یونیورسٹی میں کھولا جائے گا۔
اس سے پہلے متعلقہ یونیورسٹیوں کو اپنی جگہ پر ڈاکٹر امبیڈکر سنٹر آف ایکسی لینس قائم کرنا ہوگا۔ یہ ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کی نگرانی میں کام کرے گا۔ اسکیم کے تحت، یونیورسٹیوں کو کوچنگ سینٹر کے پروگرام کوآرڈینیٹر سمیت مختلف مضامین میں مہارت رکھنے والے تین سینئر اساتذہ کی خدمات فراہم کرنی ہوں گی۔
کوچنگ سینٹر کو رزلٹ بھی دینا ہوگا
ایس سی طلباء کے لئے شروع کئے جانے والے کوچنگ سنٹر کی کارکردگی کو بھی چیک کیا جائے گا۔ ہر سال سینٹر میں پڑھنے والے کم از کم 10 فیصد طلباء کو امتحان پاس کرنا ہوتا ہے۔ طلباء کو سول سروسز کے ابتدائی اور مین ایگزام دونوں سطحوں پر کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ ہر مرکز میں صرف تین مضامین میں کوچنگ دی جائے گی۔ مضامین کا انتخاب یونیورسٹی اپنی مہارت کی بنیاد پر کرے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔