ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

سی جی بی ایس ای ریزلٹ 2020 ڈیٹ: چھتیس گڑھ 10ویں۔12ویں کے نتائج کا جلد ہو گا اعلان، تاریخوں کو لے کر یہ ہے اپڈیٹ

بتا دیں کہ چھتیس گڑھ بورڈ نے لاک ڈاون کے دوران سماجی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے بورڈ کی کاپیوں کی جانچ کا عمل پورا کیا تھا۔

  • Share this:
سی جی بی ایس ای ریزلٹ 2020 ڈیٹ: چھتیس گڑھ 10ویں۔12ویں کے نتائج کا جلد ہو گا اعلان، تاریخوں کو لے کر یہ ہے اپڈیٹ
بتا دیں کہ چھتیس گڑھ بورڈ نے لاک ڈاون کے دوران سماجی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے بورڈ کی کاپیوں کی جانچ کا عمل پورا کیا تھا۔

  Chhattisgarh board class 10 and class 12 Result: کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد اب ملک بھر کے تعلیمی بورڈ ریزلٹ جاری کر رہے ہیں۔ بہار کے بعد حال ہی میں گجرات اور ہماچل پردیش بورڈ نے نتائج کا اعلان کیا تو اب چھتیس گڑھ بورڈ بھی جلد ہی دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان کر سکتا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ بورڈ  20 جون تک امتحان کے نتائج جاری کر سکتا ہے۔ ریاست کے اسکول وزیر تعلیم پریم سائے سنگھ ٹیکام نے کہا کہ دسویں اور بارہویں کے نتائج جلد جاری ہوں گے۔ حالانکہ انہوں نے تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن  20  جون سے پہلے نتائج کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔




اس سے پہلے چھتیس گڑھ ایجوکیشن بورڈ (Chhattisgarh Board) کے سکریٹری وی کے گوئل نے بھی بتایا تھا کہ جون کے دوسرے ہفتے میں دسویں اور بارہویں کلاس کا ریزلٹ جاری کر دیا جائے گا۔ بتا دیں کہ چھتیس گڑھ بورڈ نے لاک ڈاون کے دوران سماجی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے بورڈ کی کاپیوں کی جانچ کا عمل پورا کیا تھا۔ یہاں اساتذہ نے اپنے گھر میں رہ کر کاپیوں کی جانچ کی تھی۔ چھتیس گڑھ بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے امتحان میں چھ لاکھ سے زیادہ طلبہ نے حصہ لیا تھا۔


ایسے چیک کریں ریزلٹ


طلبہ چھتیس گڑھ بورڈ کی دسویں اور بارہویں کلاس کا ریزلٹ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ results.cg.nic.in ہے۔ اس ویب سائٹ پر جا کر ریزلٹ پر کلک کریں۔ دسویں یا بارہویں کا متبادل چنیں اور پھر رول نمبر سمیت اپنی تفصیلات بھر کر ریزلٹ حاصل کر لیں۔

First published: Jun 15, 2020 03:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading