உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سی جی پی ایس سی 641 میڈیکل اسپیشلسٹ کی آسامیوں پر بھرتی، رجسٹریشن 11 نومبر سے ہوگا شروع

    سی جی پی ایس سی 641 میڈیکل اسپیشلسٹ کی آسامیوں پر بھرتی، رجسٹریشن 11 نومبر سے شروع ہوگی

    سی جی پی ایس سی 641 میڈیکل اسپیشلسٹ کی آسامیوں پر بھرتی، رجسٹریشن 11 نومبر سے شروع ہوگی

    اس بھرتی مہم سے تنظیم میں 641 آسامیاں بھری جائیں گی۔ رجسٹریشن کا عمل 11 نومبر 2021 سے شروع ہوگا۔اہلیت، انتخاب کے عمل اور دیگر تفصیلات کے لیے نیچے پڑھیں۔

    • Share this:
      چھتیس گڑھ پبلک سروس کمیشن CGPSC نے محکمہ صحت عامہ اور خاندانی بہبود Department of Public Health and Family Welfare میں میڈیکل اسپیشلسٹ کی آسامیوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ جو امیدوار اس پوسٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ CGPSC کی آفیشل سائٹ psc.cg.gov.in کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل 11 نومبر 2021 سے شروع ہوگا۔
      اس بھرتی مہم سے تنظیم میں 641 آسامیاں بھری جائیں گی۔ اہلیت، انتخاب کے عمل اور دیگر تفصیلات کے لیے نیچے پڑھیں۔

      علامتی تصویر
      علامتی تصویر


      اہم تاریخیں:

      درخواست کی ابتدائی تاریخ: نومبر 11، 2021
      درخواست کی آخری تاریخ: دسمبر 10، 2021
      درخواست میں غلطی کی اصلاح: 11 دسمبر سے 15 دسمبر 2021 تک

      اہلیت کا معیار

      جو امیدوار اس پوسٹ کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں وہ یہاں دی گئی تفصیلی نوٹیفکیشن کے ذریعے مکمل تعلیمی قابلیت کو چیک کریں۔ اس پوسٹ کے لیے درخواست دینے کے لیے عمر کی کم از کم حد 25 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 35 سال ہونی چاہیے۔

      درخواست کی فیس

      دیگر امیدواروں کے لیے درخواست کی فیس 400 روپیے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ کے SC/ST/OBC زمرے کے امیدواروں کے لیے درخواست کی فیس 300 روپیے ہیں۔ درخواست کی فیس کی ادائیگی ڈیبٹ کارڈ/ کریڈٹ کارڈ/ نیٹ بینکنگ یا چالان یا KIOSK کے ذریعے آن لائن کی جانی چاہیے۔ مزید متعلقہ تفصیلات کے لیے امیدوار CGPSC کی آفیشل سائٹ کو دیکھ سکتے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: