ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

سی جی بی ایس ای ریزلٹ 2020 : چھتیس گڑھ بورڈ کے نتائج کا اعلان، 10 ویں میں پرگیا نے 100فیصدی نمبر سے رقم کی تاریخ

دسویں میں منگیلی کی پرگیا کشیپ نے سو فیصد نمبر کے ساتھ ٹاپ کیا۔ جبکہ بارہویں میں ٹیکیش نے 97.80 کے ساتھ ٹاپ کیا۔

  • Share this:
سی جی بی ایس ای ریزلٹ 2020 : چھتیس گڑھ بورڈ کے نتائج کا اعلان، 10 ویں میں پرگیا نے 100فیصدی نمبر سے رقم کی تاریخ
سی جی بی ایس ای ریزلٹ 2020 : چھتیس گڑھ بورڈ کے نتائج کا اعلان

Chhattisgarh board class 10 and class 12 Result: چھتیس گڑھ بورڈ (Chhattisgarh Board Result) کے آٹھ لاکھ سے زیادہ طلبہ کا انتظار بالآخر ختم ہو گیا۔ بورڈ نے دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ دسویں میں منگیلی کی پرگیا کشیپ نے سو فیصد نمبر کے ساتھ ٹاپ کیا۔ جبکہ بارہویں میں ٹیکیش نے 97.80 کے ساتھ ٹاپ کیا۔ شریا اگروال نے 97 فیصدی نمبر کے پاس دوسرا اور تنو یادو نے 96.60 فیصد کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔ طلبہ چھتیس گڑھ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ results.cg.nic.in پر جا کر اپنا ریزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔


اس سال دسویں کا ریزلٹ 73.62 فیصدی رہا جبکہ بارہویں میں 78.59 فیصدی بچے پاس ہوئے۔ پچھلے سال بارہویں میں 78.43 فیصدی طلبہ پاس ہوئے تھے جبکہ دسویں میں 68.20 فیصد طلبہ کامیاب رہے تھے۔ اس سال دسویں میں 76.28 لڑکیاں پاس ہوئیں جبکہ 70.53 فیصدی لڑکے کامیاب ہوئے۔ وہیں، بارہویں میں اس سال 82 فیصدی لڑکیوں نے بازی ماری تو لڑکوں کا پاس فیصد 70.59 رہا۔


ایسے چیک کریں ریزلٹ


چھتیس گڑھ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ results.cg.nic.in پر جائیں۔

ریزلٹ کے متبادل پر کلک کریں۔

دسویں یا بارہویں کے ریزلٹ کے متبادل پر کلک کریں۔

رول نمبر سمیت دیگر تفصیلات بھر کر سبمٹ بٹن دبا دیں۔

آپ کی اسکرین پر ریزلٹ کھل جائے گا۔

اسے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔

چھتیس گڑھ بورڈ کی دسویں اور بارہویں کے امتحان میں اس سال آٹھ لاکھ سے زیادہ طلبہ۔ طالبات نے حصہ لیا تھا۔ دسویں کے امتحان میں اس سال تقریبا چھ لاکھ طلبہ نے حصہ لیا۔ وہیں، بارہویں کا امتحان دینے کے لئے تقریبا ڈھائی لاکھ طلبہ پہنچے۔

 
First published: Jun 23, 2020 12:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading