ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

ریلوے میں منتخب تمام ملازمین کی تقرری کی جائے گی: ونود کمار یادو

ریلوے بورڈ کے چیئرمین و چیف ایکزیکیٹو آفیسر (سی ای او) ونود کمار یادو (Vinod Kumar Yadav) نے آج کہا کہ ریلوے کے لیے جن ملازمین کا بھرتی عمل مکمل ہوچکا ہے۔ انہیں یقینی طورپر تقرری دی جائے گی اور اگست 2021 تک ان کی تربیت بھی مکمل ہوجائے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 01, 2020 04:36 PM IST
  • Share this:
ریلوے میں منتخب تمام ملازمین کی تقرری کی جائے گی: ونود کمار یادو
ونود کمار یادو نے آج کہا کہ ریلوے کے لیے جن ملازمین کا بھرتی عمل مکمل ہوچکا ہے انہیں یقینی طورپر تقرری دی جائے گی

نئی دہلی: ریلوے بورڈ کے چیئرمین و چیف ایکزیکیٹو آفیسر (سی ای او) ونود کمار یادو (Vinod Kumar Yadav) نے آج کہا کہ ریلوے کے لیے جن ملازمین کا بھرتی عمل مکمل ہوچکا ہے۔ انہیں یقینی طورپر تقرری دی جائے گی اور اگست 2021 تک ان کی تربیت بھی مکمل ہوجائے گی۔ ونود کمار یادو نے یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ جن لوگوں کو ریلوے میں بھرتی کیا جاچکا ہے انہیں تقرری نامہ بھیجا جاچکا ہے اور اگست 2021 میں انہیں ضروری تربیت مہیا کی جائے گی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ کورونا وائرس بحران کے سبب نئی بھرتی والے ملازمین کو تقرری نامہ بھیجنے میں تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پروٹوکال کی پیروی کی مجبوری کے سبب تربیت مراکز کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ اسی وجہ سے تقرری نامہ بھیجنے میں دقت ہوئی۔ اب سب کو تقرری فراہم کرنے کا لیٹر بھیجا گیا ہے۔


ریلوے بورڈ کے چیئرمین و چیف ایکزیکیٹو آفیسر (سی ای او) ونود کمار یادو  نے کہا کہ اسٹینو اور اساتذہ کے 1663 عہدوں کے لیے 15 سے 18 دسمبر کے درمیان کمپیوٹرائزڈ امتحانات ہوں گے جبکہ غیر تکنیکی 35208 عہدوں کے لیے 28 دسمبر سے امتحانات شروع ہوکرمارچ کے اواخر تک مکمل ہوں گے۔ سیکیورٹی زمرے میں ٹریک مینٹینر اور دیگر تکنیکی عہدوں(ایک لاکھ تین ہزار 769)پر بھرتی کے لیےاپریل سے جون 2021 کے درمیان امتحانات کرائے جائیں گے۔ کل ایک لاکھ چالیس ہزار 640 عہدوں کے لیے دوکروڑ 44 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

Published by: sana Naeem
First published: Dec 01, 2020 04:48 PM IST