ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

اہم خبر: یوپی میں 9 ویں سے 12ویں تک کیلئے 19  اکتوبر سے کھلیں گے اسکول، مگر ہوں گی یہ شرائط

یوپی میں 9 ویں سے بارہویں کلاس کے لیے اسکول 19 اکتوبر سے کھولے جائیں گے۔ ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کلاسز شفٹ میں چلیں گی ساتھ ہی سینیٹائزیشن اور سوشل ڈسٹینسنگ کا پورا خیال رکھا جائے گا اور ساتھ ہی ان شرائط پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

  • Share this:
اہم خبر: یوپی میں 9 ویں سے 12ویں تک کیلئے 19  اکتوبر سے کھلیں گے اسکول، مگر ہوں گی یہ شرائط
19 اکتوبر سے کھلیں گے اسکول

حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے درمیان ان لاک 5.0 کی گائیڈ لائن میں 15 اکتوبر کے بعد سے سبھی اسکول اور کالج کو قاعدے و قانون کے ساتھ ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ حالانکہ اس کا فیصلہ مرکزی حکومت نے میں نے ریاستی حکومتوں پر چھوڑ دیا ہے۔ اتر پردیش حکومت نے مرکزی حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق 15 اکتوبر سے سبھی اسکول اور کالج کھولنے کا فیصلہ لیا تھا۔ ضلعی سطح پر انتظامیہ سے بات کرنے کے بعد اسکول مینجمنٹ کیمپس کھولنے کا فیصلہ لے سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت نے سبھی طلبا کے لئے والدین کی جانب سے اسکول جانے کی اجازت دینے والا نوٹ لانے کو کہا ہے۔


آن لائن کلاس کی سہولت بھی ہوگی

حکومت کی نئی گائیڈ لائن میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ اگر 15 اکتوبر کے بعد ریاستیں اسکول کھولتی ہیں تو بچوں کی حاضری کو لے کر کوئی ہائے توبہ نہیں مچائی جائے گی۔ اسکول آنے والے طلبا کو والدین کی ریٹرن پرمیشن کے ساتھ آنا ہوگا۔ سبھی اسکولوں میں آن لائن کلاس کی سہولت بھی دی جائے گی۔


19 اکتوبر سے کھلیں گے اسکول
یوپی میں 9 ویں سے بارہویں کلاس کے لیے اسکول 19 اکتوبر سے کھولے جائیں گے۔ ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کلاسز شفٹ میں چلیں گی ساتھ ہی سینیٹائزیشن اور سوشل ڈسٹینسنگ کا پورا خیال رکھا جائے گا۔

تحریری اجازت نامہ سے اسکول جائیں گے طلبا
طلبا کو والدین کے تحریری اجازت نامہ کے بعد ہی کلاس میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔‌ نائب وزیر اعلی دنیش شرما نے بیان میں کہا کہ اگلے ہفتے سے بچے شفٹ میں اسکول جا سکیں گے اس سے اسکولوں میں پچاس فیصد کی موجودگی یقینی کی جا سکے گی گی۔

سبھی کو ماسک لگانا ہوگا ضروری
سبھی ٹیچرس، طلبا اور ورکرس کے لیے ماسک لگانا ضروری ہوگا۔ ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ آن لائن ٹیچنگ کو لے کر بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جن طلبہ کے پاس آن لائن ٹیچنگ کا ایکسس نہیں ہے انہیں اس معاملے میں ترجیح دی جائے گی۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 15, 2020 06:51 PM IST