உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jobs in Telangana: تلنگانہ میں 80,039 ملازمتوں کے لیے ہوگی بہت جلد بھرتیاں، جانیے مکمل تفصیلات

    Youtube Video

    بدھ کو اسمبلی میں کےہنگامے کے درمیان ایک اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے سی آر (KCR) نے کہا کہ براہ راست بھرتی کے لیے عمر کی حتمی حد میں 10 سال کی نرمی کی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ بے روزگار افراد مجوزہ بھرتی میں مقابلہ کرنے کے اہل بن سکیں۔

    • Share this:
      بے روزگار نوجوانوں کی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (K Chandrashekhar Rao) نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت جملہ 80,039 آسامیوں کو فوری طور پر پر کرنے کے لئے راست بھرتی کرے گی۔ وہیں حکومت نے 11,103 کنٹراکٹ ورکرس کی خدمات کو باقاعدہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جو پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں۔ اس طرح تلنگانہ کے مختلف محکموں میں کل 91,142 اسامیوں پر بھرتی ہوگی۔ اس ضمن میں جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

      تلنگانہ بجٹ 2022 کی پیشگی کے دوران بتایا گیا کہ 80,039 آسامیوں کو پُر کرنے اور 11,103 کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اہلکاروں کو مستقل کرنے کا مالی اثر ریاستی حکومت پر سالانہ 7,300 کروڑ روپے ہوگا۔ بدھ کو اسمبلی میں کے ہنگامے کے درمیان ایک اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ براہ راست بھرتی کے لیے عمر کی حتمی حد میں 10 سال کی نرمی کی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ بے روزگار افراد مجوزہ بھرتی میں مقابلہ کرنے کے اہل بن سکیں۔

      گروپ وائز آسامیاں:

      مذکورہ گروپس کے تحت براہ راست بھرتی کی آسامیاں یہ ہیں:

      گروپ I میں 503

      گروپ II میں 582

      گروپ میں III میں 1,373

      گروپ IV میں 9,168

      Telangana Budget 2022: تلنگانہ میں خواتین کی یونیورسٹی ہوگی قائم، زرعی کالج کو یونیورسٹی میں کیاجائےگااپ گریڈ



      اطلاع کے مطابق پولیس خدمات کے علاوہ دیگر تمام عہدوں کے لیے عمر کی حتمی حد او سی کے لیے 44 سال، 49 سال ہوگی۔ ایس سی، ایس ٹی، بی سی، جسمانی طور پر معذوروں کے لیے 54 سال اور فوجیوں کے لیے 47 سال مقرر کی گئی ہے۔ چندر شیکھر راؤ نے وضاحت کی کہ ریاست کی تشکیل کے بعد سے ریاستی حکومت نے بھرتی کے لیے 1,56,254 آسامیاں مطلع کی ہیں، جن میں سے 1,33,942 آسامیاں بھری جاچکی ہیں۔ باقی 22,312 آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔

      Telangana Budget 2022: تلنگانہ میں جملہ 2.56 لاکھ کروڑ کا جمبو بجٹ پیش، جانیے مکمل تفصیلات



      اس کے علاوہ تلنگانہ حکومت نے ایک پالیسی کے طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اب سے مزید کنٹریکٹ پر تقررات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے قانون سازوں کی خوشی کے درمیان اعلان کیا۔ پالیسی فیصلے کے طور پر ریاستی حکومت پیشگی تعین کرے گی اور براہ راست بھرتی کی آسامیوں کو مطلع کرے گی جو ہر سال پُر کی جائیں گی۔ اسی مناسبت سے چیف سیکرٹری کی طرف سے تمام سیکرٹریوں اور محکموں کے سربراہوں کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں خالی آسامیوں کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں۔ پھر ہر سال بھرتی کے کیلنڈر کا اعلان کیا جائے گا۔

      تمام محکمے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیے متعلقہ ریکروٹنگ ایجنسیوں کو فوری طور پر انڈینٹ دیں گے۔ مختلف امتحانات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی سہولت کے لیے مناسب خلا کے ساتھ نوٹیفیکیشن جاری کیے جائیں گے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: