ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

وزیر اعلی شیوراج سنگھ کا بڑا اعلان، مدھیہ پردیش میں نہیں ہوں گے بارہویں بورڈ کے امتحانات

وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے بارہویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طلبا کے پری بورڈ امتحانات کی بنیاد پر نتیجہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • Share this:
وزیر اعلی شیوراج سنگھ کا بڑا اعلان، مدھیہ پردیش میں نہیں ہوں گے بارہویں بورڈ کے امتحانات
وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے بارہویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طلبا کے پری بورڈ امتحانات کی بنیاد پر نتیجہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش حکومت نے دسویں بورڈ کے بعد اب بارہویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ امتحانات کے انعقاد کو لیکر منترالیہ میں منعقدہ ماہرین تعلیم کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلی شیوراج سنگھ (Shivraj Singh Chouhan) نے بارہویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طلبا کے پری بورڈ امتحانات کی بنیاد پر نتیجہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


مدھیہ پردیش میں محکمہ تعلیم نے امسال دسویں بورڈ کا امتحان تیس اپریل سے اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد یکم مئی سے کرنے کا اعلان کیاتھا مگر ریاست میں کورونا کے قہر کو دیکھتے ہوئے حکومت نے دسویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد نہیں کرنے کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کے انعقاد کی تیاری بیس جون سے کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی لیکن منترالیہ میں منعقدہ کے بعد دسویں بورڈ کی طرز پر حکومت نے بارہویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد نہیں کرنے کا اعلان کیا ۔


وزیر اعلی شیوراج سنگھ کہتے ہیں مدھیہ پردیش میں بارہویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد اس سال نہیں ہوگا۔ بچوں کی زندگی ہمارے لئے قیمتی ہے بچوں کے کریئر کی فکر ہم بعد میں کر لیں گے۔ اس وقت کورونا قہر میں بچوں پر امتحانات کے انعقاد کا ذہنی بوجھ ڈالنا کسی بھی طور پر مناسب نہیں ہے۔ بارہویں بورڈ کے نتیجہ کو لیکر وزرا کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ماہرین تعلیم کے ساتھ غور و فکر کے بعد انٹرنل اسسمنٹ یا دیگر بنیاد پر نتیجہ کا خاکہ تیار کریگا۔


دسویں بورڈ کے امتحانات کو ہم نے پہلے ہی نہیں کرانے کا فیصلہ کیاتھا۔ دسویں بورڈ کے بچوں کانتیجہ انٹرنل اسسمنٹ کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا۔ اسی کے اگر بارہویں بورڈ کا کوئی بچہ بہتر ریزلٹ کے لئے یا ریزلٹ میں امپرومنٹ کے لئے امتحان دینا چاہے گا تو اس کے لئے چوائیس ہوگی اور کورونا قہر کے خاتمہ کے بعد وہ طلبا بارہویں بورڈ کے امتحانات دے سکیں گے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 02, 2021 07:26 PM IST